yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

العزیزیہ ریفرنس، واجد ضیاء کا بیان آج بھی مکمل نہ ہوسکا

Web Editor May 14, 2018 1 min read
Wajid Zia's statement could not be completed today
Share this:

سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس میں نیب کے گواہ واجد ضیاء کا بیان تیسرے روز بھی مکمل نہ ہوسکا اور سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کے خلاف العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کی، اس موقع پر نامزد ملزم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

Wajid Zia's statement could not be completed todayاستغاثہ کے آخری گواہ واجد ضیاء نے مسلسل تیسرے روز العزیزیہ ریفرنس میں اپنا بیان قلمبند کرایا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کل ہونے والی سماعت کے دوران ان کا بیان مکمل ہوجائے گا جس کے بعد نیب کے گواہ کا بیان مکمل ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث واجد ضیاء پر جرح کریں گے۔

واجد ضیاء نے آج دوران سماعت اپنا بیان قلمبند کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ گلف اسٹیل ملز کی فروخت سے متعلق شریف خاندان کے دعوے کی تصدیق کے لیے خط لکھا جب کہ یو اے ای نے گلف اسٹیل ملز کے 25 فیصد شیئرز کی فروخت کا دعوی غلط قرار دیا۔

واجد ضیاء کے مطابق گلف اسٹیل کی فروخت سے 12 ملین درہم کی ٹرانزیکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا اور دبئی کورٹ سسٹم میں 1980 کے معاہدے کی نوٹرائزیشن کا بھی کوئی ریکارڈ نہیں ملا۔

نیب کے گواہ نے کہا کہ نتیجہ اخذ کیا کہ سپریم کورٹ میں مریم، حسن اور حسین نواز کی طرف سے جعلی دستاویزات دی گئیں، آہلی اسٹیل ملز کے اسکریپ کی تفصیل کا حسین نواز کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا۔

واجد ضیاء کے مطابق حسین نواز نے کہا کہ 50 سے 60 ٹرکوں میں فیکٹری کا اسکریپ ٹرانسفر کیا گیا اور اس حوالے سے انہوں نے غلط بیانی کی۔

نواز شریف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ واجد ضیاء اپنا تجزیہ اور رائے بطور بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں اور وہ جن پراپرٹیز کا ذکر کر رہے ہیں وہ اس کیس میں غیر متعلقہ ہے۔

خواجہ حارث کے اعتراض پر پراسیکیوٹر نیب نے مخالفت کی اور کہا کہ خواجہ حارث بیان لکھوا لیں ہم جرح کر لیں گے۔

واجد ضیاء نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے پوچھے گئے سوالات اور اخذ نتیجہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل کیا گیا ہے جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ بنیادی طور پرانویسٹی گیشن رپورٹ ہے جو قانون شہادت کے تحت قابل قبول نہیں۔

نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ نے 28 جولائی کے فیصلے میں نیب کو ریفرنس تیار کرنے کا حکم دیا جب کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں کہ تحقیقاتی رپورٹ قابل قبول شہادت نہیں۔

یاد رہے کہ گیارہ مئی کو ہونے والی گزشتہ سماعت پر واجد ضیاء نے نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو منتقل کی جانے والی رقوم کی تفصیلات عدالت میں پیش کی تھیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The statement of Nawaz Sharif has come to anonymously: Prime Minister Shahid Khaqan
Previous Post نوازشریف کا بیان بھارتی میڈیا نےغلط اندازمیں اچھالا: وزیراعظم شاہد خاقان
Next Post 5لاکھ سے زائد لیگو برکس سے بنی گاڑی
More than 5 Million Lego Barks

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.