yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ہم منتظر ہیں

Yes 2 Webmaster January 14, 2016 1 min read
Nawaz Sharif
Share this:
Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
ہم نے اپنے پچھلے کالم میں لکھا کہ قومی اسمبلی ایک قرارداد کے ذریعے وزیرِاعظم صاحب کوپابند کرے کہ وہ سال میں کم ازکم ایک ماہ ضرور پاکستان میں گزاریں تاکہ ہم بھی کہہ سکیں کہ ہمارابھی ایک وزیرِاعظم ہوتاہے ۔پتہ نہیں پیپلز پارٹی کوہماری اِس ”ارسطوانہ ” تجویزکی بھِنک کہاںسے پڑگئی کہ اُس نے قومی اسمبلی کی کارروائی اورطریقِ کارمیں تبدیلی کے لیے ایک ترمیم ہی ”پھڑکا”دی۔ اِس ترمیم کی رُو سے پارلیمنٹ کے ہراجلاس کے پہلے بُدھ کو وزیرِاعظم صاحب کو سوالات کے جواب دینے کاپابند کیاگیااور سوالات کے لیے قائدِحزبِ اختلاف کومقدم گردانا گیا ۔یہ ترمیم پیپلزپارٹی کی محترمہ فریال تالپور اورڈاکٹر نفیسہ شاہ سمیت پانچ خواتین اورتین مردوںنے دائرکی ۔فریال تالپورصاحبہ کواِس بات کاغصّہ کہ نیب نے ”بھولے بھالے” منورتالپور پرہاتھ کیوںڈالا اورنفیسہ شاہ ہمارے پچھلی صدی کے سندھ کے وزیرِاعلیٰ سیّدقائم علی شاہ کی ”سپُتری” جنہیں اِس بات کاغصّہ کہ میڈیا”ایویںخواہ مخوا” قائم علی شاہ کی کلاس لیتارہتا ہے۔ اِس ترمیم پر”کھُلی ڈُلی” بحث ہوئی۔

پیپلزپارٹی کویقین تھاکہ وہ یہ ترمیم منظورکروانے میںکامیاب ہوجائے گی کیونکہ اُسے نظرآ رہاتھاکہ پارلیمنٹ میںموجود اپوزیشن اراکین کی تعدادحکومتی اراکین سے زیادہ ہے۔ اُدھرسپیکر ایازصادق بھی پریشان کہ اگرووٹنگ کروادی گئی تویہ ترمیم کہیں منظورہی نہ ہوجائے لیکن اپوزیشن کے شورپر اُنہیںبادلِ نخواستہ ووٹنگ کروانی ہی پڑی ۔ جب نتیجہ آیاتو حکومتی ووٹ 70 اوراپوزیشن کے صرف 53 ، جس پراپوزیشن نے شورمچادیا کہ ووٹنگ دوبارہ کروائی جائے اگرہمارے کپتان صاحب پارلیمنٹ میںموجودہوتے تواُنہوں نے تودھاندلی کاشور مچاتے ہوئے یہ کہہ کرپارلیمنٹ سے واک آوٹ ہی کرجانا تھاکہ ”ایسے دستورکو ،صبحِ بے نورکو ، میںنہیں مانتا”، لیکن پیپلزپارٹی نے محض دوبارہ ووٹنگ پرہی اکتفاکیا ۔دوبارہ ووٹنگ سے پہلے قیامت کاسماں، حکومتی اوراپوزیشن اراکین اپنے اپنے ساتھیوںکو ڈھونڈنے نکل پڑے۔ کوئی کیفے میںچائے پیتاپکڑا گیاتوکوئی اپنے کمرے میں خوابِ استراحت کے مزے لیتاہوا۔

جب دوبارہ ووٹنگ ہوئی تواپوزیشن کے 60 اورحکومتی ووٹ 73 نکلے اوریوںوزیرِاعظم صاحب بال بال بچ گئے ۔ اگریہ ترمیم منظورہو جاتی تواسمبلی کے ہراجلاس کے پہلے بُدھ کووہی منظرہوتا جو ہم بچپن میںاپنے سکول میںدیکھاکرتے تھے ۔ہمیںاچھی طرح یادہے کہ جب ”اُستانی جی ” کسی ”اَوکھے ” سوال کاجواب دینے کے لیے ہمیںکھڑاکرتیںتوہمارے ہاتھ پاؤںکانپنا شروع ہو جاتے اورشدید سردی میںبھی ”تریلیاں” آنے لگتیں۔ترمیم منظورہو جانے کی صورت میںپارلیمنٹ بھی سکول کاسا منظرپیش کرتی جہاںڈنڈا ”اُستادِمحترم”سیّدخورشید شاہ کے ہاتھ میںہوتا جو یقیناََ ہمارے وزیرِاعظم صاحب کو پھنسانے کے لیے ”پُٹھے پُٹھے” سوال کرتے اورجواب دینے کے لیے ہمارے معصوم، بھولے بھالے اورمرنجاں مرنج وزیرِاعظم۔ اِس صورت میںوزیرِاعظم صاحب کوجیب سے ”پرچیاں” نکالنے کی اجازت بھی نہ ہوتی اوراُنہیں سارے سوالوںکے ” مُنہ زبانی” جوابات ہی دینے پڑتے جویقینا ایک مشکل کام ہوتااِس لیے شکرہے کہ یہ ترمیم منظور نہیںہوئی۔

یہ ساری ”شرارت” محض اِس لیے ہوئی کہ پیپلزپارٹی اورنوازلیگ کا ” ہنی مون پیرید” ختم اور ”مُک مکا” کی سیاست دَم توڑچکی ۔پیپلئے کہتے ہیںکہ وزیرِاعظم صاحب نے ”کھَبی” دکھاکے ”سَجی” ماری ہے ۔پہلے ایم کیوایم کوپیپلزپارٹی سے دورکرنے اوراُس کا ”مَکوٹھپنے” کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت وزیرِاعلیٰ سندھ سیّدقائم علی شاہ کو”کپتان” بنایااورجب ایم کیوایم ”بے کَس وبے بَس” ہوگئی توپلٹ کے پیپلزپارٹی پرایسا دھاوا بولاکہ اُس کے سارے ”نگینے” چُن لیے ۔اُدھر نوازلیگ کے” مزاحیہ فنکار” مشاہداللہ خاںبار بار پیپلزپارٹی کوچھیڑتے رہتے ہیں۔شاید اُن کا مطمعٔ نظریہ ہوکہ
جی چاہتا ہے چھیڑ کے ہوں اُن سے ہمکلام
کچھ تو لگے گی دیر سوال و جواب میں

اب مشاہداللہ خاںنے سینٹ میںیہ کہتے ہوئے ایک اور ”کھڑاک” کردیا کہ ”صوبہ سندھ حالتِ جنگ میں ،سندھ حکومت حالتِ بھنگ میںاور کراچی حالتِ گَندمیں ہے”۔ وہ کہتے ہیںکہ اب کراچی میںصرف گَندہی گَندہے ۔اگراُن کی ”گَند” سے مراد” وہ” ہے جورینجرز، ایف آئی اے اورنیب مِل کرصاف کرتے جارہے ہیںتوہم بھی اُن کی تائیدکرتے ہیںکہ ملک وقوم کے لیے یہی بہترہے لیکن اگراُن کی مراد”گندگی” ہے توہم اُن سے اتفاق نہیںکرتے کیونکہ ہمارے خیال میںیہ ساری شرارت ایم کیوایم کی ہے جوپہلے کبھی شہربند کروایاکرتی تھی ۔ اب چونکہ اُس میںشہربند کروانے کی سَکت نہیںاِس لیے اب کراچی کے گٹربند کروا رہی ہے ۔یہ دراصل بلدیاتی اختیارات کامعاملہ ہے جس میںپیپلزپارٹی اورایم کیوایم آمنے سامنے ۔زرداری صاحب دبئی جابیٹھے اوررحمٰن ملک خاموش اِس لیے پیپلزپارٹی اورایم کیوایم میں افہام وتفہیم کی کوئی راہ دکھائی نہیںدیتی ۔ویسے بھی نوازلیگ ”اَندرکھاتے” ایم کیوایم سے مل چکی اورایم کیوایم نے یہ اعلان بھی کردیا کہ کراچی کانائب میئر نوازلیگ سے ہوگا۔

حالانکہ نوازلیگ کے پاس تو کَکھ” بھی نہیں۔ شایدیہی وجہ ہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پرایم کیوایم خاموش”ٹپک ٹُک دیدم ،دَم نہ کشیدم” کی عملی تصویربنی بیٹھی ہے۔ اُدھررینجرزکی ساری توجہ پیپلزپارٹی پر۔ اسی لیے قائم علی شاہ نے کہہ دیاکہ وہ کپتان توہیں لیکن اُنہیںتو کوئی پوچھتاہی نہیں۔ہوسکتا ہے کہ رینجرزنے کپتان صاحب سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہولیکن وہ توبقول مشاہداللہ خاںہروقت ”حالتِ بھنگ” میںہوتے ہیں۔ دروغ بَرگردنِ راوی شنید ہے کہ شروع شروع میںرینجرزنے اپنے ”کپتان” کواعتماد میںلینا چاہالیکن ہوایہ کہ شاہ صاحب کے پاس جواطلاع پہنچی وہ من وعن متعلقہ افرادتک پہنچادی گئی اورمتعلقہ افراداپنی پہلی فرصت میںپاکستان سے ”پھُٹا ” مار گئے۔ چونکہ مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیںڈَسا جاتااور ہمیںیقین کہ ہماری رینجرز ”ہجومِ مومنین” پرمشتمل اِس لیے وہ اپنے کپتان صاحب کوکچھ بتانے سے گریزاںہی رہتی ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Tharparkar Child
Previous Post تھر کے بھوک سے بلکتے سسکتے مرتے بچے
Next Post کراچی : پولیس اور رینجرز کی کاروائیاں، 4 مشتبہ افراد گرفتار

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.