counter easy hit

انتظار ختم، پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون ٹاکرا آج لاہور میں ہوگا

شائقین کرکٹ کے انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں جائے گا۔

Wait ending, Pakistan vs World XI Tacra will be in Lahore todayمیچ کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور یہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا ۔ مہمان ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان آکر بہت خوش ہیں۔ معروف امپائر علیم ڈار پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تاریخی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے اور ان میچز میں دی جانے والی پرفارمنس سے ان کی رینکنگ میں بھی کمی بیشی ہوگی۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والی انڈی پینڈینس سیریز میں دنیا بھر کے انٹرنیشنل کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، اس لئے اس سیریز کے تمام میچز انٹرنیشنل میچ کا درجہ رکھیں گے۔