counter easy hit

واہ کینٹ: دو منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی

Wah Cantt

Wah Cantt

واہ کینٹ(یس ڈیسک) واہ کینٹ میں 2 منزلہ عمارت گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 4 بچے، ایک مرد شامل ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

بارش کے باعث گرنے والی عمارت کے ملبے سے ریسکیو کارروائی کے دوران 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ملبے سے 5 زخمیوں کو بھی نکالا گیا جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث دیگر حادثات میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔