counter easy hit

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتا تعاون تسلی بخش ہے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (یس ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتا سیکیورٹی و دفاعی تعاون تسلی بخش ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے افغانستان کے حالیہ دوروں سے معاملات کو بہتر و مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نوازشریف سے افغان سفیر جانان موسی ٰ زئے نے پرائم منسٹر ہاوس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں ہمسایہ برادر ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،امید ہے افغانستان میں امن مذاکرات جلدکامیابی سےہم کنارہوں گے۔ پاک افغان بین الوازارتی اجلاسوں کے فیصلوں پر فوری عمل کے لئے فوکل پرسن تقرر کردیا ہے، افغانستان بھی جلدفوکل پرسن کا تقرر کرے۔

پاک افغان مشترکہ بزنس کونسل کا پہلا اجلاس آئندہ چند ہفتوں میں بلاکر غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے۔ ملاقات میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان کاسا 1000 پاور ٹرانسمشن کے منصوبے پر بھی بات چیت کی گئی۔