counter easy hit

واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی تقریب، ہر پاکستانی جذبہ حب الوطنی سے سرشار

Wagah Border

Wagah Border

لاہور (جیوڈیسک) افراد کے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں بچہ ، بوڑھا اور جوان پاکستان ،کی تفسیر بنا نظر آیا۔

رینجرز کے جوانوں کی ہر انداز پر حاضرین نے دل کھول کر نعرے لگائے۔ یوم پاکستان کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈر پہنچی۔

جوش وخروش تو عروج پر تھا ہی ایسے میں جوانوں کے تیور بھی ماحول گرماتے رہے۔ پرچم اتارنے کی تقریب میں پہلی بار فوجی بینڈ نے بھی اپنے جوہر دکھائے۔ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب عالمی شہرت رکھتی ہے جہاں سبز ہلالی پرچم ہر طرف چھایا نظر آتا ہے۔