yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر وائس آف امریکہ کی خصوصی رپورٹ

MH Kazmi October 3, 2019October 3, 2019 1 min read
Share this:

Voice of America Special Report on Mahatma Gandhi's Birthday

واشنگٹن (ویب ڈیسک) بھارت کے بابائے قوم موہنداس کرم چند گاندھی فروری 1948 میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تھے۔ تاہم، اس سے چند ہی روز قبل 30 جنوری 1948 کو نئی دہلی کے برلہ ھاؤس میں انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔اُن کا قاتل نتھورام گوڈسے انتہا پسند تنظیم ’ہندو مہاسبھا‘ کا رکن تھا۔ نامور صحافی شبیر جیلانی وائس آف امریکہ کے لیے اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔اس سے پہلے وہ عسکریت پسند ہندو قوم پرست تنظیم ’راشٹریہ سوایم سیوک‘ (آر ایس ایس) کا رکن تھا۔ قتل کے بعد گوڈسے کا کہنا تھا کہ گاندھی ’’پاکستان کے بابائے قوم‘‘ تھے۔اسی روز محمد علی جناح نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’’مجھے یہ جان کر شدید صدمہ ہوا ہے کہ گاندھی پر حملہ کر کے اُنہیں سفاکانہ طریقے سے ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ہمارے اختلافات جس قدر بھی شدید ہوں، گاندھی ہندو برادری میں جنم لینے والے بہترین انسانوں میں سے ایک تھے۔محمد علی جناح کا مزید کہنا تھا ” گاندھی ایک ایسے لیڈر تھے جن کا عالمی سطح پر احترام کیا جاتا تھا۔ میں اُن کے انتقال پر شدید صدمے کا اظہار کرتا ہوں اور ہندوستان اور پاکستان کے آزادی کے فوراً بعد رونما ہونے والے اس افسوسناک واقعے پر عظیم ہندو برادری اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ بھارت کا یہ نقصان ناقابل تلافی ہے اور ایسے عظیم شخص کے گزر جانے سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرنا انتہائی دشوار ہو گا۔”حکومت پاکستان نے گاندھی کے احترام میں 4 فروری کو سرکاری تعطیل کا بھی اعلان کیا۔گاندھی کا 150 واں یوم پیدائش دو اکتوبر کو منایا گیا اور اقوام متحدہ نے بھی گاندھی کی یاد میں دو اکتوبر کو عدم تشدد کا عالمی دن قرار دیا ہے۔گاندھی کے عدم تشدد کے فلسفے نے بہت سے عالمی رہنماؤں کو بھی متاثر کیا جن میں مارٹن لوتھر کنگ جونئیر، نیلسن منڈیلا اور سابق امریکی صدر براک اوباما بھی شامل ہیں۔پاکستان میں سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ کار پروفیسر حسن عسکری رضوی نے وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ گاندھی اور جناح کے پس منظر میں اگرچہ بہت سی باتیں مشترک ہیں، لیکن دونوں کی سیاست اور نظریے میں بہت فرق تھا۔’گاندھی۔جناح خطوط‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو لکھے گئے ان خطوط سے دونوں کے سیاسی نظریات میں فرق کھل کر واضح ہو جاتا ہے۔ جناح نے گاندھی کو لکھے گئے خطوط میں بار بار اس کی وضاحت کی تھی کہ قیام پاکستان کیوں ضروری ہے۔ تاہم، گاندھی اس تصور سے اتفاق نہیں کرتے تھے اور متحدہ ہندوستان کے حامی تھے۔گاندھی کے قتل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پروفیسر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھارت میں ہندو مہاسبھا اور آر ایس ایس پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ تاہم، موجودہ دور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسر اقتدار آنے کے بعد بھارت میں پہلے سے موجود گاندھی مخالف بیانیے کو تقویت ملی ہے اور ملک میں انتہا پسندی زور پکڑ گئی ہے۔معروف امریکی تھنک ٹینک ’نیو امریکہ فاؤنڈیشن‘ سے وابستہ محقق اور تجزیہ کار رضا رومی نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گاندھی مسلمانوں کے حقوق کے لیے لڑتے ہوئے انتہا پسندوں کے ہاتھوں مارے گئے۔اُن کا کہنا تھا کہ گاندھی کی شخصیت، سیاست اور انسانی کمزوریوں کے باوجود ان کی سوچ اور فلسفہ آفاقی تھا اور حالیہ دنوں میں وہ پاکستان میں بھی تھوڑی بہت جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ بھارت میں گاندھی کے قاتل کے نظریے کو بی جے پی حکومت کے موجودہ دور میں بہت پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور ملکی سطح پر انتہا پسندوں کو فروغ حاصل ہوا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی حالیہ برسوں کے دوران انتہا پسندی بڑھی ہے۔گاندھی اور جناح کا موازنہ کرتے ہوئے رضا رومی نے کہا کہ دونوں رہنما انسانیت کو مقدم رکھنے کی سوچ کے حامی تھے۔ گاندھی کے عدم تشدد کے نظریے کی بنیاد انسانیت پر ہے۔ اسی طرح، جناح نے اپنی مختلف تقاریر اور بیانات میں چائلڈ میرج، شہری آزادیوں اور انسانی حقوق جیسے جن نظریات کے لیے 1920، 1930 اور 1940 کی دہائیوں کے دوران آواز بلند کی تھی، ان پر پاکستان میں اب بحث و تمحیص کا آغاز ہوا ہے۔گاندھی ہندوستان کی تقسیم اور قیام پاکستان کے شدید مخالف رہے ہیں اور قیام پاکستان سے قبل انہوں نے نہرو اور سردار پٹیل سمیت کانگریس کے رہنماؤں کو الگ رکھتے ہوئے جناح کو متحدہ ہندوستان کا پہلا وزیر اعظم بننے اور اپنی تمام کابینہ مسلم لیگ سے منتخب کرنے کی پیشکش کی تھی۔ تاہم، جناح کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان نہ بننے کے مقابلے میں دیمک زدہ پاکستان بھی ان کے لیے قابل قبول ہوگا۔‘‘جناح اور گاندھی کے درمیان ہونے والا ایک مکالمہ خاصا مشہور رہا ہے جس میں گاندھی نے جناح کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا، ’’آپ نے مسلمانوں پر جادو کر دیا ہے۔‘‘ جواب میں جناح نے گاندھی سے کہا، ’’آپ نے ہندوؤں کو ہپنوٹائز کر دیا ہے۔‘‘تاریخی ریکارڈز کے مطابق، جناح اور گاندھی دونوں 1946 کے ‘کیبنٹ مشن’ منصوبے کے حامی تھے، جس میں ہندوستان کو متحد رکھتے ہوئے کنفیڈریشن کے طرز پر تین یونٹس کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ اسے تسلیم نہ کیے جانے پر جناح کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کا تاریک ترین دن ہے، جبکہ گاندھی نے خفگی کے طور پر پنڈت نہرو اور سردار پٹیل سے چار پانچ روز تک بات چیت بند کر دی تھی۔تاہم، قیام پاکستان کے بعد گاندھی نے ہندو رہنماؤں سے درخواست کی تھی کہ اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اثاثوں کی تقسیم کے سمجھوتے کے تحت پاکستان کو واجب الادا 55 کروڑ روپے کی رقم پاکستان کو فوراً ادا کر دی جائے۔ اس میں سے 20 کروڑ روپے کی پہلی قسط ادا کر دی گئی۔کہا جاتا ہے کہ جس روز گاندھی کو قتل کیا گیا وہ پاکستان کے دورے پر روانہ ہو رہے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد بھارتی حکومت نے بقیہ 35 کرور ڈالر کی رقم روک لی تھی جسے بعد میں کبھی ادا نہیں کیا گیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکی رپورٹ،افسوسناک انکشافات
Next Post اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ دھرنے کے نام پربے نقاب ہورہی ہے، بھارتی مودی کے بعد اندرونی مکروہ چہروں کی باری آگئی ہے، اصغر برہان

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.