yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

بلوچستان میں پانی کی قلت سے متعلق کیس، ثناء اللہ زہری، عبدالمالک عدالت پیش

Web Editor May 9, 2018May 9, 2018 1 min read
Visit to the rally of the Pakistan Peoples Party's High Leadership
Share this:

اسلام آباد: بلوچستان میں پانی کی قلت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کے دوران سابق وزرائے اعلیٰ نے سپریم کورٹ کی توجہ صوبے امن و امان کیلئے مزید اقدامات کی طرف دلائی جس پرعدالت نے آئی جیز، ایف سی جنوبی و شمالی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نوٹسزجاری کر دیئے۔

بلوچستان میں پانی کی قلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سابق  وزرائے اعلیٰ  ثنااللہ زہری اور عبدالمالک عدالت میں پیش Visit to the rally of the Pakistan Peoples Party's High Leadershipہوئے، چیف جسٹس نے دونوں سابق وزرائے اعلیٰ سے استفسار کیا کہ وہ صوبے میں پانی کی صورتحال سے مطمئین ہیں ؟ بلوچستان میں جھیلیں سوکھ گئی ہیں، کیا اقدامات کیے؟ بجٹ کا مسئلہ مت بتائیے گا کہ پیسہ نہیں ہے۔

عبدالمالک  بلوچ  نے  کہا  کہ حکومت کو فعال کرنے کی بہت کوشش کی، امن وامان کے بغیر کچھ درست نہیں ہوسکتا، 2013 سے 2105 تک جرائم کی شرح میں کمی ہوئی، سابق آئی جی کو بلاکر پوچھ لیں پولیس میں سیاسی مداخلت نہیں کی، تعلیم کا بجٹ 4 سے بڑھا کر 24 فیصد کیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صوبے میں 6054 سکولوں کی دیوار اور ٹائلٹ نہیں ہیں، سالانہ 100 سکولوں کو اپ گریڈ کریںگے تو 6 ہزار سکولوں کو اپ گریڈ کرنے میں 60 سال لگیں گے۔

عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نئے سکولوں کو بنانے کے لیے 62 ارب روپے چاہییں، جبکہ صوبے کا کل بجٹ 42 ارب روپے ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کوئٹہ کے ہسپتالوں کی خراب حالت دیکھ کر دکھ ہوا، ہسپتالوں میں سی سی یو نہیں ہیں، بلوچستان پسماندہ نہیں بلکہ دولت سے مالامال ہے، بلوچستان کو جید قائد کی ضرورت ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ کو عہدہ سنبھالے 2 ماہ نہیں ہوئے، آپ 5 سالہ دور میں صحت، تعلیم اور پانی سے متعلق اپنے اقدامات بتائیں۔

سابق وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ انہوں نے سب سے پہلے امان وامان کی صورتحال کو بہترکیا، 2013 کا الیکشن ایک جنگ تھی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیوں بلوچستان کو خود سے حکمرانی کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی ؟ بلوچستان کے لوگ سیاسی طور پر طاقت میں نہیں ہیں، کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں پانی ختم ہو رہا ہے، قلت ختم کر کے لوگوں کو پانی فراہم کر دیتے، بتائیں عدلیہ بلوچستان کے حالات کے حوالے سے کیا کردار ادا کر سکتی ہے؟ عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جن لوگوں نے کام کیا ان کی ستائش اور کام نہ کرنے والوں کی سرزنش کریں، کئی علاقوں میں اب بھی شرپسند موجود ہیں۔

ثناء اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان پتھر کے دور میں چلا گیا تھا، سریاب کے علاقے میں لوگ جا نہیں سکتے تھے، ان کے اور ڈاکٹر عبدالمالک کے آنے کے بعد حالات بہتر ہوئے، عدالت اس کی تعریف بھی کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بتا دیں کہ پانچ سال میں پانی کا مسئلہ حل ہوا ؟ عدلیہ حالات کی بہتری کے لیے معاونت کرنا چاہتی ہے، خدارا جا کر دیکھیں حالات کیا ہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ تمام معاملات کو اس وقت زیر بحث نہیں لا سکتے، جنہوں نے کام نہیں کیا ان پر ذمہ داری عائد کرنی پڑے گی۔ کیس کی مزید سماعت جمعرات کو کوئٹہ رجسٹری میں ہوگی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Visit to the rally of the Pakistan Peoples Party's High Leadership
Previous Post جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک انصاف میں ضم، معاہدہ بھی طے پاگیا
Next Post نوجوان ہلاکت کیس؛ امریکی سفارت خانے کا سکیورٹی افسر ضمانت پر رہا
The young miscarriage case; the American embassy's security officer was on bail

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.