counter easy hit

ویرات کوہلی کو سالانہ 12 کروڑ روپے ملنے کا امکان

ممبئی:  بھارتی کرکٹرز کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے کا امکان روشن ہو گیا جب کہ ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ مل سکتا ہے۔

Virat Kohli likely to get Rs 12 crores per annumذرائع کا کہنا ہے کہ نئے کنٹریکٹ میں ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو 12 کروڑ روپے سالانہ مل سکتے ہیں، اس وقت وہ 2 کروڑ روپے سالانہ وصول کرتے ہیں، اسی طرح بی اور ڈی گریڈ پلیئرز کے معاوضے بھی بالترتیب 8 اور 4 کروڑ سالانہ ہونا ممکن ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کپتان کوہلی، دھونی اور کوچ روی شاستری نے بورڈ حکام سے ملاقات کی جس میں بھارتی پلیئرز کی تنخواہیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پلیئرز کے مقابلے میں بہت کم ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔