counter easy hit

ویرات کوہلی تیز ترین 7 ہزار رنز بنا نے والے کھلاڑی بن گئے

Virat Kohli

Virat Kohli

ملبورن….. بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نےایک روزہ کرکٹ میںتیز ترین 7 ہزار رنز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انڈین بلے باز ویرات کوہلی نے تیز ترین 7 ہزار رنز کا ہدف عبور کیا ہے، انہوں نے یہ اعزاز اپنے کیریئر کے 169 ویں میچ میں حاصل کیا ہے۔ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے اسٹائلش بلے باز اے بی ڈویلیئرز کا ریکارڈ توڑا ہے جنہوں نے یہ سنگ میل 172 انٹر نیشنل ون ڈے میچز کھیل کر قائم کیا تھا۔
ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کو بھارت کے خلاف دو۔صفر کی برتری حاصل ہے۔