counter easy hit

باکسنگ لیجنڈ: محمد علی کی 74 ویں سالگرہ

 Mohammad Ali's 74th birthday

Mohammad Ali’s 74th birthday

نیویارک۔۔۔۔۔۔۔۔دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنے والے ہیوی ویٹ باکسر محمد علی اپنی74 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ محمدعلی نے17جنوری1942ء کو امریکہ کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نے ستر کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔
انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔ ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ریٹائر منٹ کے بعد بہت سے فلاحی کاموں میں حصہ لیا ۔ایک وقت ایسا بھی آیا جب عظیم باکسر محمد علی کرہ ارض پر بلا شبہ سب سے زیادہ شہرت یافتہ شخص بن گئے۔باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آوٹ اسکور کیا ۔