counter easy hit

کندھے میں پیوست چاقو کیساتھ گھومنے والے پیلیکن کی ویڈیو وائرل

یہ معلوم نہیں ہوا کہ چاقو اس کے کندھے میں پیوست کیسے ہوا اور وہ اس زخم کے باوجود ابھی تک زندہ کیسے ہے

Viral video of Pelican filmed walking after being stabbed with a knifeسڈنی: مغربی آسٹریلیا میں کندھے میں پیوست چاقو کے ساتھ گھومنے والے پیلیکن کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو ایک خاتون نے اپنے فیس بک پیج پر اپ لوڈ کی ہے۔ ویڈیو میں وہ دوسرے پرندوں کے ساتھ چلتا نظر آتا ہے، یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چاقو کیسے پیلیکن کے کندھے میں پیوست ہوا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اتنا لمبا چاقو جسم میں موجود ہونے کے باوجود وہ زندہ کیسے ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ پیلیکن کے جسم سے چاقو نکالنے کی کوشش کی گئی یا نہیں۔