counter easy hit

مصر میں خلع ملنے پر خاتون نے کیک کاٹ کر جشن منایا

قاہرہ: مصر میں خاتون نے خلع ملنے پر خوشی میں دوست احباب کی دعوت کر ڈالی۔

The women celebrated cutting the cake on getting devorce in Egyptعرب میڈیا کے مطابق  27 سالہ دینا سلیمان نامی  خاتون شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے پر اس قدر خوش ہوئیں کہ اس نے نہ صرف جشن منایا بلکہ دوستوں کے لیے خصوصی دعوت کا اہمتام کیا جس میں طلاق کا کیک بھی کاٹا گیا۔ دینا سلیمان اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پیشے کے اعتبار سے بینک اکاونٹنٹ  ہیں،خاتون نے بتایا کہ ان کی شادی محض 40 دن ہی برقرار رہ سکی تھی اور وہ  شوہر سے ملنے والی اذیت سے چھٹکارا حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ دینا نے شوہر سے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا تھا اور جیسے ہی  اسے خلع نامہ ملا تو اس نے اپنے قریبی دوست احباب کو اپنے گھر مدعو کرکے انہیں بتایا کہ وہ آج اپنے شوہر کے ’عذاب‘ سے چھٹکارا ملنے پر جشن منا رہی ہیں۔