counter easy hit

نواحی گاؤں چک نمبر 9میں کئی برس سے قائم نہری پانی کی چوری کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے

Village network

Village network

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)نواحی گاؤں چک نمبر 9میں کئی برس سے قائم نہری پانی کی چوری کا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے بھکھی پولیس نے محکمہ انہار کے حکام کی رپورٹ پر سہیل وغیرہ 29ذمینداروں کے خلاف نہری پانی چوری کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے، علاوہ ازیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے منڈی صفدر آباد اور حدو کے میں کاروائی کرتے ہوئے ندیم اور اکرم وغیرہ سات دکانداروں کو ناقص جوس فروخت کرنے اور اشیاء خوردونوش کی زائد قیمتیں وصول کرنے پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔