counter easy hit

تحریک انصاف پشاور کے سرگرم کارکن کی کیلاش خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل

پشاور: تحریک انصاف ضلع پشاور کے سرگرم کارکن کی کیلاش میں خواتین کو ہراساں کرنے اور انکی ویڈیو بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

Video Viral of Tehreek-e-Insaf Peshawar active member to harrase Kalash Womensڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال منصور زمان نے کہا ہے کہ یہ ویڈیو پرانی ہے تاہم ویڈیو میں نظر آنے والی خواتین کو ٹریس کرنے اور ان سے رپورٹ لینے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی جبکہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے بھی درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اس اکاﺅنٹ کو ٹریس کرنے میں مدد کریں جہاں سے یہ 2 سال پہلے پوسٹ کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد چند افراد نے میڈیا سے رابطہ کیا کہ وہ اس نوجوان کو جانتے ہیں، ویڈیو بنانے والے نوجوان کا نام ایمل خان اور پشاور کے علاقہ متھرا کا رہائشی ہے، ایمل خان کا تعلق تحریک انصاف سے اور ایک سرگرم کارکن ہے۔ دریں اثنا ویڈیو بنانے والے نوجوان ایمل خان نے بھی میڈیا سے رابطہ کیا اور کہا کہ یہ ویڈیو دو سے تین سال پرانی ہے اور اب وہ اپنے کئے پر نادم اور شرمندہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد سودھڑ نے ویڈیو پر جلد تحقیقات کرکے کارروائی عمل میں لانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

Chitral police to probe video highlighting harassment of local women

ڈی سی، ڈی پی او چترال کا کہنا ہے کہ اس وڈیو کی تحقیات جاری ہیں۔ یہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔ اس بندے کو پکڑ کر سخت ترین سزا دلانی ہوگی ورنہ کیلاش کے پر امن لوگ بھی خوف سے ملک ہی چھوڑ کر کہیں اور چلے جائیں گے۔https://goo.gl/UyWWKY

Publiée par Samjho sur mardi 19 juin 2018