yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

شوہروں سے بے رغبتی رکھنے کے مرض میں مبتلا خواتین کے لیے انقلابی دوا دریافت ہو گئی ؟ خواتین کی ویاگرا کہلانے والی یہ دوا کیسے کام کرتی ہے ؟ جدید سائنس کا تازہ ترین کارنامہ

MH Kazmi July 20, 2019 1 min read
VIAGRA, FOR, WOMEN, CAME, IN, THE, MARKET, THEY, WILL, EXTENT, THEIR, LUST, FOR, LOVE, LIKE, MEN
Share this:

VIAGRA, FOR, WOMEN, CAME, IN, THE, MARKET, THEY, WILL, EXTENT, THEIR, LUST, FOR, LOVE, LIKE, MEN

شوہروں سے بے رغبتی رکھنے کے مرض میں مبتلا خواتین کے لیے انقلابی دوا دریافت ہو گئی ؟ خواتین کی ویاگرا کہلانے والی یہ دوا کیسے کام کرتی ہے ؟ جدید سائنس کا تازہ ترین کارنامہ

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ میں صحت عامہ کے انتظامی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے گذشتہ ماہ خواتین میں جنسی خواہش کو بڑھانے والی ایک نئی دوائی کی منظوری دی ہے۔ یہ ان خواتین کے لیے تیار کی گئی ہے جن میں ماہواری بند ہونے یا ماہواری میں بےقاعدگی جیسی علامات ظاہر نہیں ہوتیں

بی بی سی کی خصوصی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔مگر جنھیں جنسی خواہش میں کمی کا عارضہ یعنی ایچ ایس ڈی ڈی ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اس صورتحال کو جنسی سرگرمی میں دلچسپی کی باقاعدہ اور مسلسل کمی کے طور پر قرار دیتے ہیں اور امریکہ میں بچے پیدا کر سکنے کی عمر کی چھ سے دس فیصد خواتین اس سے متاثر ہوتی ہیں۔ بریمیلانوٹائیڈ  نامی اس دوائی کو ویلیسی نامی تجارتی نام سے فروخت کیا جاتا ہے اور یہ دوسری مرتبہ ہے جب دواسازی کی صنعت نے ’خواتین کی ویاگرا’ متعارف کروانے کی کوشش کی ہے۔ مگر ایف ڈی اے کی اس منظوری نے ایک نئے تنازعے کو جنم دیا ہے کہ آیا ویلیسی واقعی کام کرتی ہے اور یہ کہ بریمیلانوٹائیڈ سے کوئی طبی مسائل بھی لاحق ہوسکتے ہیں؟ ویلیسی جسے پلاٹن ٹیکنالوجیز نے تیار کیا ہے اور جس کا لائسنس اماگ فارماسیوٹیکلز کے پاس ہے، خود لگائے جا سکنے والے انجیکشن کے طور پر متعارف کروائی گئی ہے۔ یہ دوائی انسانی خون میں ڈوپامائن کی مقدار بڑھا کر اور سیروٹونن کی مقدار کم کر کے ’اینگزائٹی‘ کم کرتی ہے جو جنسی خواہش میں اضافہ کرتی ہے۔ اس نئی دوائی کا مقابلہ سپراؤٹ فارماسیوٹیکلز کی ایڈیی نامی دوائی سے ہوگا جسے روزانہ ایک گولی کی صورت میں لیا جاتا ہے اور اس کی منظوری ایف ڈی اے نے 2015 میں دی تھی۔ اس وقت اس فیصلے سے بھی کافی تنازع کھڑا ہوا تھا کیونکہ کچھ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایڈیی ’نہایت کم مؤثر اور ممکنہ طور پر غیر محفوظ’ بھی ہے۔

ویلیسی کے تیار کنندگان کا کہنا ہے کہ مریضوں کو اس کے استعمال کے وقت الکوحل چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ایڈیی کے استعمال کنندگان کو ابتدا میں ایسا کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ویلیسی تیار کرنے والی کمپنی کے مطابق اس کے روزانہ استعمال کی ضرورت نہیں جبکہ اس کا ایکشن تیز تر اور معتدل ضمنی اثرات کے ساتھ ہوتا ہے۔ 2016 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ایچ ایس ڈی ڈی ہر 10 امریکی خواتین میں سے ایک کو متاثر کرتا ہے جن میں سے زیادہ تر کبھی بھی اپنا علاج نہیں کرواتیں۔ اماگ فارماسیوٹیکل کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ولیم ہیڈن کہتے ہیں کہ ’ان میں سے کئی خواتین خاموشی سے اپنی زندگی گزار دیتی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس پراڈکٹ کی درحقیقت کوئی خاص مارکیٹ نہیں ہے۔’ مگر اس انڈسٹری پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ ویلیسی کی سالانہ فروخت ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ایک کنسلٹنسی گروپ بلومبرگ انٹیلیجنس کے مطابق امریکہ میں ڈاکٹروں کی جانب سے ایڈیی کی تجویز میں گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں اس سال مئی میں 400 فیصد کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ تعداد اب 3000 تک پہنچ گئی ہے۔مگر اضافے کے باوجود ویاگرا کی لاکھوں کے حساب سے ماہانہ نسخوں سے اس کا بالکل بھی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اماگ فارماسیوٹیکل کا کہنا ہے کہ آزمائش کے دوران زیادہ تر جو سائیڈ افیکٹس نوٹ کیے گئے وہ 40 فیصد کے قریب افراد میں درمیانی سے لے کر شدید متلی تھی۔ اس کے علاوہ جو دیگر سائیڈ افیکٹ رجسٹر ہوئے

ان میں ہاٹ فلش یعنی جسم میں گرمی کی لہر کا دوڑنا اور سر درد شامل ہیں۔ ایف ڈی اے نے اس نئی دوا کی ایچ ایس ڈی ڈی سے گزر رہی خواتین کے لیے ’علاج کا آپشن مہیا کرنے کے لیے’ تعریف کی ہے۔ ادارے کا کہنا تھا کہ ’ایسی بھی خواتین ہیں جن میں بغیر کسی وجہ کے جنسی خواہش میں کمی ہوجاتی ہے جو کہ پریشان کن ثابت ہوسکتی ہے اور اب یہ ایک محفوظ اور مؤثر فارماکولاجیکل علاج سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ آج کی منظوری اس عارضے میں مبتلا خواتین کو علاج کا ایک اور آپشن فراہم کرتی ہے۔’مگر ایف ڈی اے کے مطابق یہ واضح طور پر معلوم نہیں کہ ویلیسی جنسی خواہش یا پریشانی پر اثر انداز ہونے کے لیے دماغ میں کس طرح کام کرتی ہے۔اس کے علاوہ اس بات پر بھی بحث موجود ہے کہ آیا ایچ ایس ڈی ڈی سے نمٹنے کے لیے دوائیں ہی بہترین ذریعہ ہیں، کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنسی خواہش میں کمی کی بیرونی اور نفسیاتی وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔اس بات پر بھی تنقید ہوتی رہی ہے کہ ایچ ایس ڈی ڈی پر ایف ڈی اے کے تازہ ترین پینل میں حصہ لینے والے زیادہ تر ڈاکٹر ایڈیی بنانے والی کمپنی سپراؤٹ فارماسیوٹیکل سے منسلک تھے۔خواتین کی صحت کی کئی تنظیموں نے کہا ہے کہ ایف ڈی اے نے ویلیسی کے طویل المدتی اثرات پر مزید سکروٹنی کی ضرورت محسوس نہیں کی ہے۔نیشنل سینٹر فار ہیلتھ ریسرچ کی صدر ڈیانا زکرمین کہتی ہیں کہ ’اچھی خبر یہ ہے کہ ویلیسی کو ایڈیی کی طرح روزانہ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگر بری خبر یہ ہے کہ عوام کو اس دوا کے محفوظ ہونے کے بارے میں اعتماد نہیں ہو سکتا کیونکہ ہمارے پاس اس کے حوالے سے کوئی طویل المدتی معلومات موجود نہیں ہیں۔ویلیسی کی طبی آزمائشیں 24 ہفتوں تک جاری رہیں جن میں ماہواری بند ہونے کی قریب پہنچ چکی ایچ ایس ڈی ڈی سے متاثر 1200 خواتین شامل تھیں۔زیادہ تر مریضوں نے مہینے میں دو سے تین مرتبہ اس دوا کا استعمال کیا مگر کبھی بھی ہفتے میں ایک مرتبہ سے زیادہ نہیں۔ان میں سے 25 فیصد کا کہنا تھا کہ انھوں نے جنسی خواہش میں اضافہ محسوس کیا۔ اس کے مقابلے میں جن خواتین کو بغیر بتائے نقلی دوائی دی گئی تھی، ان میں سے 17 فیصد نے مثبت نتائج رپورٹ کیے۔مگر ایک نجی میڈیکل ٹرائل کمپنی کولمبس سینٹر فار وومینز ہیلتھ ریسرچ جو کہ آزمائشوں میں شامل تھی، اس کے مطابق ٹرائل میں شامل 20 فیصد خواتین نے یہ ٹرائل بیچ میں چھوڑ دیا تھا اور اس میں وہ آٹھ فیصد خواتین بھی ہیں جنھوں نے متلی کی وجہ سے ٹرائل چھوڑ دیا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
I, HAVE, NOT, ANY, LINK, OR, RELATIONS, WITH, MARYAM, ABID, SHER ALI, STATEMENT, TURNS, CONTROVERSIAL, ABOUT, MARYAM, NAWAZ
Previous Post ’’ میرا مریم سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔‘‘ مسلم لیگ ٹوٹ گئی، عابد شیر علی نے مریم نواز کو پورے ملک میں رسوا کر کے رکھ دیا
Next Post بریکنگ نیوز: عمران خان امریکہ کے دورے پر روانہ ۔۔اس دورے میں انکی مصروفیات کیا ہونگی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
WHAT, ARE, THE, BUSINESS, DURING, IMRAN KHAN'S, VISIT, IN, US,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.