counter easy hit

سرکاری کوارٹر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے پی سی سی اور سیوریج ڈلوانے پر بیحد شکر گزار ہیں اہلیان محلہ

Very very thankful

Very very thankful

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )محلہ سرکاری کوارٹر میں لاکھوں روپے کی لاگت سے پی سی سی اور سیوریج ڈلوانے پر بیحد شکر گزار ہیں اہلیان محلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب نزد لاری اڈا کے قریب محلہ سرکاری کوارٹر میں سیوریج اور پی سی سی سڑک بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکارہو چکی تھی اور سیوریج کا نظام بھی کافی حدتک خراب ہوچکا تھا آئے روز گٹر ابل جاتے تھے اور ساراپانی سڑک پر جمع ہوجاتا تھا جس سے محلہ کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کو ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر نے لاکھوں روپے کی لاگت سے پی سی سی اور سیوریج کی نئی لائن بچھوا دی ہے جس پر اہلیان محلہ جن میں محمد سردار ڈوگر ، محمد اقبال ڈوگر، حاجی رانا نثار احمد ، لیاقت اعوان مولانا عمر فاروق اور وسیم سردار ڈوگر نے ملک ذوالقرنین ڈوگر ایم پی اے کاشکریہ ادا کیا ہے ۔