counter easy hit

ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 5افراد زخمی

5 people, including

5 people, including

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2خواتین سمیت 5افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق بچیانہ بائی پاس ننکانہ تیز رفتار دو موٹر سائیکل میں تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں 22سالہ کامران اور24سالہ راشد حسین ،شاہ کوٹ روڈ نزد وٹواں چک گاؤں تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گدھا گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 35سالہ عثمان ،مانانوالہ روڈ نزد کھیپ والی سٹاپ تیز رفتار موٹر سائیکل کتے سے ٹکرائی جس کے نتیجہ میں 24سالہ عاصمہ ،مین جی ٹی روڈ نزد ڈلہ چندہ سنگھ تیز رفتار موٹرسا ئیکل والے 42سالہ راہگیر کبریٰ بی بی کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گئی ان تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ کے عملہ نے طبی امداد دینے کے بعد سرکاری ہسپتال میں منتقل کر دیا۔