counter easy hit

عزیر بلوچ کو دبئی سے واپس لانے کا معاملہ 5 مارچ تک لٹک گیا

Uzair Baloch

Uzair Baloch

دبئی (یس ڈیسک) لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کا معاملہ 5 مارچ تک کے لئے لٹک گیا۔

عزیر بلوچ کو وطن واپس لانے کے لئے ایس ایس پی نوید خواجہ کی سربراہی میں ٹیم دبئی میں موجود ہے جب کہ پولیس ٹیم نے انٹرپول حکام سے ملاقات کی جسں میں عزیر بلوچ کی حوالگی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے سیاسی پناہ کی درخواست عدالت میں جمع کرادی ہے جس کی سماعت جمعرات کو ہونا ہے اس لئے انٹرپول حکام نے عزیربلوچ کی پاکستانی حکام کے حوالگی کا معاملہ 5 مارچ تک کے لئے التوا میں ڈال دیا ہے۔

واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کراچی آپریشن کے بعد ایران کے جعلی پاسپورٹ پر دبئی فرار ہوگئے تھے جنہیں وہاں حکام نے پاکستان کی درخواست پرحراست میں لے لیا تھا۔