yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عثمان بزدار نے عمران خان کی لاج رکھ لی ۔۔۔۔ 100 دن گزرنے کے بعد پنجاب حکومت کے وہ اقدامات جنکے آگے جنگلہ بسیں اور پل آپ کو یقیناً کمتر نظر آئیں گے

Web Editor December 11, 2018 1 min read
Usman Bucharar kept Imran Khan's lodge .... After 100 days, the steps taken by the Punjab Government to go ahead and the bridges will definitely look lesser.
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) مجھے عمران خان کی وہ بات نہیں بھولتی جنہوں نے عثما ن بزدار کاانتخاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ میں ایک ایسے شخص کو وزیر اعلی پنجاب کے منصب پر فائز کررہا ہوں جن کے گائوں میں آج تک بجلی بھی نہیں پہنچی ۔ وہ ایک نیک سیرت اور شریف النفس انسان ہی نہیں ۔نامور کالم نگار اسلم لودھی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔دوسروں کا احترام کرنیوالے شخص بھی ہیں ۔جب سے انہوں نے وزرات اعلی کا منصب سنبھالا سیون کلب روڈ کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں ۔لوگ بلا جھجک اور رکاوٹوںکے بغیر ان سے ملتے اور اپنے مسائل کا تذکرہ کرتے ہیں ۔خوش قسمتی کی بات تو یہ ہے کہ وہ مسائل حل بھی ہورہے ہیں۔ وزیراعلی کا منصب سنبھالنے کے کافی دنوں کے بعد عثمان بزدار نے پہلی مرتبہ تونسہ شریف کا دورہ کیا اور اربوں روپے کے میگا ترقیاتی پیکیج کااعلان،مختلف پراجیکٹ کا سنگ بنیاد اورافتتاح بھی کیا۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کے ڈائیلسز یونٹ اور اربن بس سروس کا افتتاح بھی کیا۔انہوںنے بوائز ڈگری کالج شادن لنڈ ، دو رویہ انڈس ہائی وے،پولیس اسٹیشن اورتحصیل کمپلیکس کی عمارتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔وزیراعلیٰ نے تونسہ شریف میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ‘ تبدیلی آچکی ہے،تونسہ شریف سمیت تمام پسماندہ علاقے ترقی یافتہ شہروں میں بدل رہے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر گورنمنٹ بوائز اور گرلز ڈگری کالج تونسہ میں چار سالہ بی ایس ڈگری پروگرام ، ووکیشنل سینٹر کو گورنمنٹ ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کا درجہ دینے ، بچیوں کیلئے چار نئے پرائمری سکول بنانے ،نیا پبلک پارک اور 10 سکولوں میں پلے گرائونڈ بنانے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تونسہ میں 200بیڈ کا جدید ترین طبی سہولیات سے مزین انڈس ہسپتال قائم کیاجائے گا ‘اگلے دورے میں وہ خود اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔پانی کی شدید قلت کو مد نظر رکھتے ہوئے انہوں نے جنوبی پنجاب میں 15چھوٹے ڈیم بنانے کااعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تونسہ کے کمال اورسٹی پارک کی تزئین نو کر کے انکے انتظامات پی ایچ اے لاہور کے سپرد کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ انہوںنے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں تونسہ میں 200لوگوں کے لئے پناہ گاہ کا پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔تحصیل تونسہ میں ساڑھے تین ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر وتوسیع کے 9 منصوبے زیر تکمیل ہیں جنہیں مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائیگا۔ لائیوسٹاک فارم اور کورٹ قیصرانی میں ماڈل کیٹل منڈی بنائینگے پنجاب سمال انڈسٹریل کارپوریشن کے توسط سے ہنر مند افراد کیلئے 2لاکھ روپے تک کیلئے بلاسود قرضے اور اخوت کے ذریعے 50ہزار روپے تک کے قرضے دئیے جائینگے۔ سردار عثمان بزدار نے بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح بھی کیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی علاقہ جات کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی علاقے تخت سلیمان ریونیو تحصیل بنانے کا اعلان ہوا ہے۔ ایک لاکھ پچھتر ہزار ایکڑ رقبہ سیراب کرنے کیلئے 5چھوٹے ڈیم، لینڈ ریکارڈ سینٹرز، نادرا سینٹرز، پاسپورٹ آفس، پنجاب بینک برانچز بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 60 بیڈز کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، ریسکیو 1122 سینٹر بارتھی اور فاضلہ کچھ، سرٹھوک تا ٹھیکر 46 کلومیٹر طویل اور کھرڑ بزدار تا ہنگلون 23 کلومیٹر طویل سڑک کے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جن کی مجموعی لاگت ایک ارب 7 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی محرومیوں کو دور کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور کی پرائیویٹ یونیورسٹی نے قبائلی اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کی مفت تعلیم کیلئے ہر شعبہ میں ایک ایک نشست مختص کی ہے۔ میڈیکل انجینئرنگ اور دیگرتعلیمی اداروں میں قبائلی طلبہ کے کوٹہ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ پسماندہ علاقوںمیںتعینات ملازمین کیلئے ہل الائونس 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کیا جارہاہے۔ کوہ سلیمان کے علاقوں کو بھی ٹورازم بیلٹ میں شامل کرینگے۔ اسکے علاوہ بھی کئی منصوبوں کا افتتاح اوراعلان بھی کیاگیا ۔یہ وہ حقیقی اقدامات ہیں جن کی ضرورت تو بہت پہلے سے تھی لیکن ہر دور میں ان پسماندہ اور دور دراز علاقوں کے مسائل سے چشم پوشی برتی گئی ۔ان غریب اور پسماندہ علاقوں سے ووٹ لے کر بڑے بڑے عہدوں پر فائز ہونے والوں نے منتخب ہونے کے بعد ادھر کا رخ نہیں کیا ۔اس کاکریڈٹ بلاشبہ عمران خان کو جاتا ہے جنہوں نے سب کی مخالفت کی پرواہ کیے بغیر ایک پسماندہ علاقے سے عثمان بزدار کی شکل میں وزیر اعلی پنجا ب کا انتخاب کیا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
I'm sorry. Today Imran Khan says this
Previous Post یااللہ : میرا کن لوگوں سے واسطہ پڑ گیا ہے ۔۔۔۔ آج کل عمران خان یہ بات کیوں کہتے ہیں اور شیخ رشید کے علاوہ فواد چوہدری کی وزارت اطلاعات پر کون کون نظریں گاڑے بیٹھا ہے ؟ صف اول کے صحافی نے نام لے کر تہلکہ مچا دیا
Next Post بریکنگ نیوز : مریم اورنگزیب کی شامت بھی آگئی۔۔۔ نیب نے ایسے الزام کے تحت تحقیقات شروع کر دیں کہ بی بی رانی کا بچنا ناممکن ہو گیا
Breaking news: The death of Mary Aurangzeb came ...

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.