counter easy hit

تمام گلے شکوے ختم۔۔۔!!! امریکہ نے ایران کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکہ نے ایران کو کورونا وائرس سے تدارک کے لیے مدد کی پیشکش کردی،امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے بتایا کہ واشنگٹن نے تہران کو کورونا وائرس سے متعلق تدارک کے لیے مدد کرنے کی پیش کش کی ہے تاہم اس خدشےکا بھی اظہار کیا کہ تہران معلومات کا تبادلہ کرنے میں سنجیدہ نہیں۔امریکی میڈیا کے حوالے سے ڈان نیوز نے لکھا کہ سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ہاؤس کی خارجہ امور کی کمیٹی کو بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو مدد کی پیشکش کی ہے اور ہم دنیا اور خطے کے دیگر ممالک پر واضح کرتے ہیں کہ ایران میں کورونا وائرس کے خلاف مدد، انسانی امداد جیسی چیزوں سے امریکا پیچھے نہیں ہٹے گا اور مکمل طور پر مدد کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران، وائرس کے پھیلاؤ کی شدت کے بارے میں تسلی بخش معلومات شیئر نہیں کر رہا،ایرانی عہدیداروں نے اس وائرس سے کم از کم ایک درجن اموات کا اعتراف کیا لیکن اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا کہ ‘ایران میں صحت کے مراکز کا انفراسٹرکچر مضبوط نہیں ہے اور آج تک ایران کے اندر واقعی کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں معلومات دینے کے لیے تہران کی رضامندی نہیں ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) بھی کراچی میں رپورٹ ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز کے باعث تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے تاہم بورڈ ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں جس پر فی الحال کوئی موقف دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں اختتامی مرحلے کے میچز شروع ہونے میں ابھی کافی وقت پڑا ہے لہٰذا جو بھی فیصلہ ہوگا اس سے عوام کو آگاہ کردیا جائے گا۔کراچی میں اب میچز 12 مارچ سے کھیلے جائیں گے اور توقع یہی ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد ان میچوں کیلئے میدان کا رخ کرے گی جو کہ ابتدائی میچوں میں بہت زیادہ نہیں رہی تھی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں میں بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تشویش کی لہر پائی جاتی ہے اور یہ اندیشہ بدستور موجود ہے کہ اگر اس قسم کے مزید کچھ واقعات سامنے آئے تو خوف میں مبتلا غیر ملکی کھلاڑی اپنے وطن واپس لوٹ سکتے ہیں جس سے ایونٹ کا تمام تر لطف ختم ہو کر رہ جائے گا جب کہ شائقین کی تعداد میں بھی کمی آ سکتی ہے

USA, OFFERED, IRAN, TO, FOUGHT, WITH, NOVEL CORONA, VIRUS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website