counter easy hit

پٹرول کی قیمت میں 27 روپے کی کمی، نئی قیمت 90 روپے۔۔۔!!! وزیر اعظم عمران خان عوام کو بہت بڑی خوشخبری سُنا دی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹ قیمت میں 27 روپے کمی تک کی ہدایت کر دی، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پرفارمنس ڈلیوری یونٹ کی تجویز پر فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کی کمی ہوگی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو اگلے ماہ قیمتیں مزید کم کر دی جائیں گی ۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جاری مہنگائی کی موجودہ لہر کی کمر توڑنے کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا مکمل ریلیف عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم پرفارمنس ڈلیوری یونٹ نے عمران خان کو تجویز دی تھی کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 27 روپے کی کمی کر کے اسے 90 روپے کی سطح لے جایا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال مارچ کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے تک کی کمی کا ریلیف دیا جائے گا۔ بعد ازاں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اگر مزید کمی ہوئی، تو اسے مدنظر رکھ کر اپریل کے ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی جائے گی۔یہاں یہ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے یکم مارچ سے تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیلئے سمری تیار کر کے منظوری کیلئے وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 7 روپے کمی کی سمری تیار کی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے کی صورت میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی آنے کا امکان ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے بڑا ریلیف ہوگا۔

RUPEES, 27, LESS, IN, PETROL, RATE, PRIME MINISTER, IMRAN KHAN, ORDERED, TO, DECREASE, 27, RUPEES, SO THAT, PEOPLE, SHOULD, GET, IT, IN, 90, RUPEES

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website