counter easy hit

امریکا اور ترکی میں داعش کے خلاف تعاون پر اتفاق

واشنگٹن ڈی سی: ترکی اور امریکا کے صدور نے داعش کے خلاف تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

USA and Turkey to cooperate against ISIS

USA and Turkey to cooperate against ISIS

ترک صدر رجب طیب اردوان نے حالیہ دورہ امریکا میں اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں طویل ملاقات کی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے سربراہان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شام اور عراق میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کی ضرورت بھی اجاگر کی گئی۔ پریس کانفرنس میں ترک صدر اردوان کا کہنا تھا کہ عرب خطّے میں دہشت گرد تنظیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد یہ ترک صدر کا پہلا دورہ امریکا ہے جس کا مقصد امریکا اور ترکی کے مابین مستقبل میں بہتر تعلقات کو فروغ دینا ہےالبتہ بعض امور پر دونوں ملکوں میں اختلاف اب تک برقرار ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوول آفس میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اردوان نے باغی ترک رہنما فتح اللہ گولن کو پناہ دینے پر امریکا سے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر امریکا سے بے دخل کیا جائے۔ دوسری جانب ٹرمپ نے شام میں کرد جنگجوؤں کو مسلح کرنے سے متعلق امریکی حکمتِ عملی پر اعتماد میں لینے اور اس بارے میں ترکی کے تحفظات دور کرنے کی کوشش بھی کی جو نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website