counter easy hit

پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اور سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے، وزیراعظم نواز شریف

ہانگ کانگ: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے جب کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت اور سرمایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے۔

Pakistan is the best country for emerging economy and investment, Prime Minister Nawaz Sharif

Pakistan is the best country for emerging economy and investment, Prime Minister Nawaz Sharif

ہانگ کانگ میں ون بیلٹ ون روڈ، پاکستان سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ دنیا کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جب کہ پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری معیشت تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی پہلی ترجیح معاشی استحکام تھا اور آج ملک کا جی ڈی پی 3 فیصد سے 5 فیصد تک پہنچ چکا ہے،  پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت اور سرمایہ کاروں کے لئے بہترین ملک ہے۔

زیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہماری بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 4 سالوں میں بہت مستحکم ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی ادارے بھی پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں، ہماری حکومت کو اندازہ ہے کہ صرف معیشت کی شرح نمو میں بہتری ہی ضروری نہیں بلکہ اس میں استحکام بھی ضروری ہے، ہم نے اس کے لئے مختلف قسم کے پروگرام شروع کر رکھے ہیں جس سے غریب عوام کو بہت زیادہ فائدہ ہو گا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا  تھا کہ بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کیا جب کہ ہماری حکومت  نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے بہترین مواقع فراہم کئے، انہیں ٹیکس چھوٹ دی اور ان کے لئے بجلی کے نرخ کم کئے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان تیزی سے بین الاقوامی اداروں کے لئے اہمیت کا باعث بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے باعث جتنا نقصان پاکستان کا ہوا اتنا کسی دوسرے ملک کا نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت اور دنیا کی 25 بہترین معیشتوں میں شمار  ہو رہا ہے، آج پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع اور کاروبار کے لئے تیار ملک ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website