counter easy hit

امریکا نے شام پر مزید پابندیاں لگا دیں

واشنگٹن ڈی سی: امریکا نے شام کے سرکاری عہدیداروں پر مزید اور وسیع تر پابندیاں عائد کرتے ہوئے شامی ادارے ’سائنٹفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر‘ (ایس ایس آر سی) کے 271 ملازمین کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

US put more sanctions on Syria

US put more sanctions on Syria

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق امریکا کی جانب سے لگائی گئیں یہ پابندیاں ان کارروائیوں کے ردِعمل میں لگائی گئی ہیں جو شامی فوج نے چند ہفتے پہلے خان شیخون نامی قصبے کو بشارالاسد کے مخالفین کے قبضے سے آزاد کروانے کےلیے کی تھیں اور جن کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکا نے الزام لگایا کہ اس حملے میں شامی فوج نے اعصابی گیس استعمال کی تھی اور اسی بات کو بنیاد بناتے ہوئے شامی فوج کے ’شعیرات‘ ہوائی اڈے پر حملہ بھی کردیاتھا لیکن شام اور امریکا میں تنازعہ یہیں پر نہیں رکا بلکہ گزشتہ روز امریکی وزارتِ خزانہ نے اعلان جاری کیا کہ اس نے ’ایس ایس آر سی‘ کے 271 ملازمین پر غیر روایتی ہتھیار ڈیزائن کرنے، بنانے اور فراہم کرنے کے جرم میں پابندیاں عائد کردی ہیں جن کی رُو سے ان کے اثاثے منجمد کردیئے گئے ہیں اور کوئی بھی امریکی ان سے کسی قسم کا لین دین نہیں کرسکے گا۔

امریکی وزیرِ خزانہ اسٹیون منوشین کا کہنا تھا کہ ’ایس ایس آر سی‘ بشارالاسد کو ’’سائنسی طور پر تقویت پہنچانے والا مرکز‘‘ ہے جہاں تیار کردہ خوفناک کیمیائی ہتھیاروں کے حملے میں بے قصور شہری، خواتین اور بچے اپنے قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website