counter easy hit

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

4 convicted by military courts was executed terrorists, ISPR

4 convicted by military courts was executed terrorists, ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ان میں رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔ آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاک فوج  پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا رحمان الدین مسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں پرحملوں میں ملوث تھا جب کہ مشتاق خان نے فورسز پرحملہ کرکے متعدد سپاہیوں کو شہید کیا تھا۔ ٹی ٹی پی کا عبیدالرحمان معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے جب کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے فعال رکن ظفر اقبال نے فورسز پر حملے کرکے جونیئر کمیشنڈ افسر اور ایف سی اہلکار کو شہید کیا تھا۔

ترجمان پاک کا کہنا ہے کہ چاروں مجرموں کا ٹرائل فوجی عدالت میں کیا گیا اورانہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کااعتراف کیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں کو خیبرپختون خوا کی جیل میں تختہ دار پر چڑھایا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website