counter easy hit

امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مظاہرہ، 11 افراد گرفتار

US presidential candidate

US presidential candidate

نیویارک کے گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے قریب واقع ہوٹل میں سیکڑوں افراد نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا
نیویارک (یس اُردو) امریکا میں ری پبلکن کے نامزد صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں سیکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، پولیس نے گیارہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔نیویارک کے گرینڈ سینٹرل ٹرمینل کے قریب واقع ہوٹل میں ری پبلکن کے گالا کے موقع پر سیکڑوں افراد جمع ہوئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ٹرمپ کے خلاف نعرے درج تھے ۔ پولیس نے احتجاج کرنے پر گیارہ مظاہرین کو گرفتار کر لیا