counter easy hit

ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم “دی جنگل بُک” آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

Hollywood animated

Hollywood animated

ناقدین کے مطابق تھری ڈی اینی میٹڈ فلم پہلے تین دن میں ستر ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرے گی
نیو یارک (یس اُردو) ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم دی جنگل بُک آج سینما گھروں کی زینت بنے گی ، ناقدین کا کہنا ہے کہ فلم پہلے تین دن میں سات کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کر لے گی ۔جان فرویو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم دی جنگل بک کی کہانی موگلی نامی یتیم لڑکے کی ہے جو جنگل میں بھیڑیوں کے درمیان بڑا ہوتا ہے اور ایک ٹائیگر موگلی کی جان کا دشمن بن جاتا ہے ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم پہلے تین دن میں ستر ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کرے گی ۔بابر شاپ دی نیکسٹ کٹ اور کریمنل بھی آج ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔