counter easy hit

امریکی صدر کی سعودی فرمانروا سے شاہی محل میں ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات ہوئی ہے جس میں سعودی ولی عہد سمیت شاہی خاندان و اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

US president meets Saudi king at Royal Palace

US president meets Saudi king at Royal Palace

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی فرمانروا سے ملاقات کے لیے شاہی محل پہنچے، امریکی صدر کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ بھی ملاقات میں موجود تھیں ، سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دورۂ سعودی عرب باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا اور عالمی سیکیورٹی اوراستحکام میں مددگار ہوگا۔ سعودی شاہ سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے بھی نوازا اور امریکی صدراور ان کے وفد کےاعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔

ظہرانے میں سعودی شاہی خاندان کے افراد کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام شریک تھے۔ اس موقع پر سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب باہمی اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی سیکیورٹی اوراستحکام میں مددگار ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website