counter easy hit

بھارت کو جلد یا بدیر مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا، عبدالباسط

پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط کاکہنا ہے کہ موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے پیش کردہ شرائط مذاکرات کےلئے سازگار نہیں، پاکستان بھارت کو جلد یابدیر مذاکرات کی میز پر آناہوگا۔

India must come to the negotiating table sooner or later, Abdul Basit

India must come to the negotiating table sooner or later, Abdul Basit

پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتےہوئے کہا کہ پاکستان ذمے دارملک ہے، قومی سلامتی کےامور اور عارضی فوائد کیلئے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کرےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت 2009 کےشرم الشیخ بیان پر واپس آئے، کلبھوشن تک قونصلررسائی اور اس کے خاندان کو ویزا دینے کے معاملے کا میرٹ پرفیصلہ کیا جائے گا۔ عبدالباسط نے بتایا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان مضبوط گراؤنڈ پر موجود ہے، کلبھوشن کیس میں ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں بغیر تعاون کے نتیجہ حاصل نہیں کرسکتے، جون میں شنگھائی کانفرنس میں نواز مودی ملاقات کی دونوں ممالک کی جانب سے تاحال کوئی تجویز نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website