counter easy hit

امریکی منچلوں کا 35 فٹ کی اونچائی سے جھیل میں سلائیڈنگ کا انوکھا انداز

US mnclun

US mnclun

برٹس کولمبیا……سہانے موسم میں سیر و تفریح کی غرض سے سمندر ،دریا اور جھیل کا رخ کرنے والوں کی تو جیسے عید ہی ہوجاتی ہے جہاں ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں نہانے سے پکنک کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیامیں بھی کچھ منچلوں نے جھیل کنارے پکنک منانے کی ٹھانی اور اس ہی دوران پینتیس فٹ اونچے پہاڑوں سے جھیل میں سلائیڈنگ کے دلچسپ انداز اپنائے۔منچلوں نے جھیل میں کہیں اوندھے منہ چھلانگ لگائی تو کہیں سلائیڈنگ کے ذریعے پھسلتے ہوئے جھیل میں جا گرے اور ٹھنڈے ٹھنڈے پانی کا بھرپور لطف اٹھایا۔