counter easy hit

امریکی ایوان نمائندگان: نواز شریف پاکستان میں جمہوریت کی علامت قرار

US House of Representatives

US House of Representatives

واشنگٹن : وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان میں ایک قرار داد پیش کی گئی ہے جس میں جمہوریت کی مضبوطی اور دوسرے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

قرار داد سینئر رکن کانگریس شیلا جیکسن لی کی طرف سے پیش کی گئی، جس میں پاکستان میں حکومت کی جمہوری طریقے سے منتقلی پر وزیر اعظم نواز شریف کو جمہوریت کی علامت قرار دیا گیا۔

قرار داد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا گیا اور پاکستانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا بھی اظہار کیا گیا۔