counter easy hit

پاکستان اور امریکہ کے مابین کسی ڈیل پر بات نہیں ہو رہی: ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:

Qazi Khaleeullah

Qazi Khaleeullah

اسلام آباد (جیوڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے متعلق میڈیا کی خبروں سے متعلق ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف 20 اکتوبر کو سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبروں پر ردعمل ظاہر کرنے کیلئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کبھی کسی ملک کے مطالبات تسلیم نہیں کئے۔ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کا فروغ ہے۔ وزیر اعظم قومی مفاد کے تحفظ اور فروغ پر مستحکم یقین رکھتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف 20 امریکی صدر کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی ڈیل پر بات نہیں ہو رہی اور ان کا دورہ امریکہ دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کا موجب ہو گا۔