واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کو برطرف کرنے اور ان کی جگہ ڈائریکٹر سی آئی اے کو تعینات کرنے پر غور کررہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاؤس سارا سینڈرز نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریکس ٹلرسن بدستور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی قیادت کرتے رہیں گے اور تمام کابینہ کی توجہ ان کے کام پر مرکوز ہے جس میں انہوں نے کامیابی کے ساتھ ایک سال تک ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کام کیا ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سیکریٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، چند حکومتی اجلاسوں میں ان دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوچکا ہے حتیٰ کی ریکس ٹلرسن نے ایک بیان میں ٹرمپ کو احمق بھی قرار دیا تھا جس کے بعد سے دونوں کے تعلقات میں سرد مہری آچکی ہے۔








