counter easy hit

امریکی ایگزم بنک نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے پابندیاں ہٹا دیں، گلوبل انڈیکس میں مزید بہتری معاشی و سلامتی صورتحال میں بہتری کی توثیق، اسد مجید

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ایگزم بینک نے سال 2021 کے لئے ملکی حددود کے نظام الاوقات کا جائزہ لے رہا ہے۔اس دوران 2021 میں پاکستان میں سرکاری و نجی شعبوں میں مالی اعانت کے منصوبوں کے لئے طویل المدتی رسک کور کی فراہمی کو بھی یقینی بنایاجائیگا۔ جوکہ پاکستان میں معاشی اور سلامتی کی بہترین صورتحال کی واضح توثیق ہے۔دریں اثنا ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کے علاوہ عالمی سطح پر کوویڈ ریسپانس میٹرکس میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہوا ہے۔ ہفتہ کو واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان ٹریڈ مشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ہے کہ مشکل وقت میں لچک ، استقامت کے ساتھ امریکہ کو پاکستان کی پی پی ای کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔جوکہ 2019 میں 0.6 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2020 (جنوری-نومبر) میں 32.41 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔

عالمی سطح پر کوڈ ریسپانس میٹرکس میں پاکستان ایک روشن مقام کے طور پر ابھرا۔ مشکل اوقات میں لچک ، استقامت اور عظمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، امریکہ کو پاکستان میں پی پی ای کی برآمدات سنہ 2019 میں 0.6 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2020 میں 32.41 ملین ڈالر ہوگئی ہیں مشن واشنگٹن ڈی سی (@ پاکوسٹرڈ) 16 جنوری 2021

@asadmk17
·
12h
US EXIM Bank reviews Country Limitation Schedule for 2021. Now Long term risk cover to be available for projects financed in public & private sectors in Pakistan during 2021 – a major endorsement of improved economic & security situation in Pakistan @SMQureshiPTI
@razak_dawood

Pakistan Trade Mission Washington DC
@PakUSTrade
·
9h
Pakistan emerged as a bright spot in global covid response matrix. Demonstrating resilience, perseverance and altruism in challenging times, Pakistan’s PPE exports to US have increased from $0.6M in 2019 to $32.41M in 2020(Jan-Nov) @Emergingpk
@PakEmbassyDC
@tdap_official
@PakPMO