counter easy hit

فلسطین میں 15 سال بعد دوبارہ انتخابات، فلسطینی نئی پارلیمان اور نیا صدر چنیں گے

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فلسطین میں 15 سال بعد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کروانے کیلئے صدر محمود عباس نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیئے۔ فلسطینی عوام قریب ڈیڑھ عشرے بعد اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئی پارلیمان اور نیا صدر منتخب کریں گے۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا 85 سالہ محمود عباس خود دوبارہ ان انتخابات میں حصہ لیں گے۔ گزشتہ برس کرائے گئے ایک سروے کے نتائج کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کو محمود عباس پر برتری حاصل تھی۔ غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے، غزہ پٹی اور مشرقی یروشلم کا حوالہ دیتے ہوئے صدارتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ان علاقوں کے تمام شہروں میں جمہوری انتخابی عمل کا آغاز کیا جائے گا۔ فلسطینی عوام رواں برس اکتیس جولائی کو نئے صدر کا انتخاب کریں گے جبکہ پارلیمانی انتخابات کے لیے بائیس مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی خود مختار علاقوں میں آخری مرتبہ صدارتی انتخابات سن 2005 جبکہ پارلیمانی انتخابات سن 2006 میں کرائے گئے تھے۔ حماس نے ان عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور ایک سال بعد حماس نے فتح تحریک کو غزہ پٹی کے علاقے سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔ اسی وقت سے فلسطینی علاقے غزہ پر حماس کی حکومت ہے جبکہ ویسٹ بینک کے علاقے پر فتح کو کنٹرول حاصل ہے۔ اس دوران مغربی کنارے میں واقع رملہ سے صدر محمود عباس فلسطینی اتھارٹی کی قیادت کرتے رہے ہیں۔ایک طویل دشمنی کے بعد دونوں گروہوں کی جانب سے حالیہ چند مہینوں میں صلح کی کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔ اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین نے حماس کو شدت پسند تنظیم قرار دے رکھا ہے۔

PALESTINE, PEOPLE, WILL, CHOOSE, THEIR, PM, AND, RESIDENT, AFTER, FIFTEEN, YEARS

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website