yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی: پاکستان بھی مذمت کرنے والے ممالک میں شامل

Web Editor May 15, 2018 1 min read
Pakistan also included condemnation countries
Share this:

پاکستان نے یروشلم میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی پر ’گہری تشویش‘ کا اظہار کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کئی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

Pakistan also included condemnation countriesدفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کو اس بات پر گہری تشویش ہے کہ امریکا، دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی و سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے لیے عالمی برادری کے زور کے باوجود امریکہ اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کر رہا ہے۔‘ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اقدام عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان فلسطین کی آزاد خودمختار ریاست کے قیام کے لیے اپنے عزم کی تجدید کرتا ہے، جو متفقہ عالمی معاہدوں اور 1967 سے قبل کی سرحدی حالت کے مطابق ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

دوسری جانب ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے بھی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے امریکی فیصلے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے ’حقوق اور انصاف‘ اور بین الاقوامی برادری کو نظر انداز کیا۔ رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکا کے یہ اقدام اسرائیلی حکومت کو ’انعام‘ سے نوازنے کے مترادف ہے، جو دہائیوں سے چلے آنے والے تنازع کے حل کی کوششوں کو سبوتاژ اور فلسطینیوں کو ’سزا‘ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’تاریخ اور انسانیت ہمارے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کو نہیں بھولے گی۔‘ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی کو ’انتہائی شرمناک دن‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیلی حکومت لاتعداد فلسطینیوں کا خون بہا رہی ہے کیونکہ وہ دنیا کی سب سے بڑی کھلی فضا والی قید میں احتجاج کر رہے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے غیر قانونی سفارتخانے کی منتقلی کا جشن منا رہے ہیں، جبکہ ان کے عرب ساتھی معاملے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنتونیو گوتیرس نے اسرائیلی ۔ فلسطینی سرحد پر احتجاج کے دوران تصادم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں غزہ سے آنے والی خبروں پر خاص طور پر پریشان ہوں، جہاں لوگوں کی بڑی تعداد کو جانیں گنوانی پڑیں۔‘ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگانوو نے سفارتخانے کی منتقلی کو امریکا کی ’تنگ نظری‘ قرار دیا۔

یورپ کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ امریکا کا سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے جس سے ممکنہ طور پر کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز امریکا نے یروشلم میں اپنے سفارتخانے کا افتتاح خاص طور پر اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر کیا اور اس میں شرکت کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ خصوصی طور پر اپنے شوہرجیرڈ کشنر کے ہمراہ اسرائیل پہنچیں۔ دوسری جانب غزہ میں احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 52 فلسطینی ہلاک جبکہ 2 ہزار 400 سے زائد زخمی ہوگئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
American women's first kidney operation
Previous Post امریکی خاتونِ اول کے گردے کا آپریشن
Next Post نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ مسترد کردیا
Nawaz Sharif rejected the announcement of the National Security Committee

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.