counter easy hit

پاکستان میں یکم اکتوبر سےطلبہ کیلئے ویزا سرورسز شروع ہوگی، امریکی مشن

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانے کورونا وبا کے باعث مارچ سے بند طلباوطالبات کو ویزوں کا اجراء یکم اکتوبر سے دوبارہ شروع کرینگے۔ اسلام آباد میں واقع امریکی سفارتخانہ اور کراچی میں امریکی قونصل خانہ میں یکم اکتوبر سے سے طلبہ کے لیے ویزا سروسز دوبارہ شروع ہوجائے گی۔ امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان میں طالب علموں کے ویزا کو ‘اولین ترجیح’ قرار دیتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ امریکی مشن ‘طلبا ویزا درخواست دہندگان کی بروقت اور محفوظ طریقے سے ہر ممکن مدد کرے گا’۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کو کورونا سے حفاظتی اقدامات کے تحت ماسک پہننے اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔سفارتخانے نے یقین دلایا کہ طلبہ ویزہ کیلئے درخواست کی ممکنہ بروقت اورمحفوظ انداز میں معاونت کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ امریکی سفارتخانے نے درخواست گزاروں سے کہا کہ وہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے یا کراچی میں قونصل خانے کا دوہ کرتے وقت کورونا وائرس سے بچائو سے متعلقہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

US, EMBASSY, IN, PAK, WILL, RESUME, STUDENT, VISA, SERVICES, FROM, 1ST, OF, OCTOBER-2

US, EMBASSY, IN, PAK, WILL, RESUME, STUDENT, VISA, SERVICES, FROM, 1ST, OF, OCTOBER-2

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website