counter easy hit

قطرکے دارالحکومت دوحہ جانیوالی پروازوں کے اچانک رخ تبدیل

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ائرپورٹ پرہنگامی صورتحال کے باعث بین الاقوامی پروازوں کے رخ موڑ دیے گئے۔ قطر ایئرویز کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ کے ذریعے ملنے والی اطلاع کے مطابق دوحہ ایئر پورٹ پر ایک مالبردار جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کے باعث چند پروازوں نے جو قطر کے دوحہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی تھیں، نے اپنا رُخ بدل لیا۔پیر کی صبح مالبردار جہاز بی 747ایف نے کسی تکنیکی خرابی کے سبب پرواز بھرتے ہی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا اور فوری طور پر طیارہ لینڈ کر گیا۔ تاہم یہ لینڈنگ مکمل محفوظ طریقے سے عمل میں آئی۔ اس واقعے کے پیش آنے کے بعد سے اب تک چند پروازوں نے جو قطر کے دوحہ ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والی تھیں، نے اپنا رُخ بدل لیا۔ تا حال اس بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ کارگو طیاروں میں عموماً کوئی مسافر سوار نہیں ہوتا۔

Some flights diverted from Doha airport after freighter makes emergency landing

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website