counter easy hit

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس 4 دسمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔

US Defense Minister Jim Mattis will visit Pakistan on December 4امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کے مطابق وزیر دفاع جیمز میٹس مشرق وسطیٰ، مغربی افریقہ اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ وہ پہلے مصراور اردن جائیں گے جس کے بعد 4 دسمبر کو پیر کے روز پاکستان آئیں گے۔ دورے کے دوران جمیزمیٹس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے۔ ادھر امریکا نے پشاور میں زرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کےساتھ ہیں اور دہشتگردی کےخلاف مہم جاری رکھیں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں پشاور میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اورعوام کےساتھ ہیں، حملےمیں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور اتحادیوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔