counter easy hit

امریکا:برفانی طوفان کے باعث حادثات ، 20 افراد ہلاک

US blizzard 20 deaths

US blizzard 20 deaths

نیویارک……امریکاکی تاریخ کےخطرناک برفانی طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران دس ہزار سے پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں جبکہ 11 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے امریکا میں برفانی طوفان کے نتیجے میں برف کس تیزی سے پڑی۔
امریکا کی متعدد ریاستیں شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں جہاں سڑکوں شاہراہوں پر زندگی منجمد سی ہوگئی ہے،واشنگٹن ڈی سی میں، ٹریفک کے ساتھ ساتھ بجلی کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے جبکہ واشنگٹن کے شاپنگ مالز اور دکانوں پر ہو کا عالم ہے ۔
یویارک سٹی میں تمام پُل اور سرنگیں بند کی جاچکی ہیں۔ ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس معطل اور گاڑیاں چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔حالیہ طوفان 1869 کے بعد نیویارک کا دوسرا بڑا برفانی طوفان ہے، سب سے زیادہ برفباری مغربی ورجینیا میں تین فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔