counter easy hit

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ،پاکستان کا آٹھواں نمبر

New ICC ODI , Pakistan's eighth No.

New ICC ODI , Pakistan’s eighth No.

دبئی……..آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا کوئی بیٹسمین ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا، بولرز میں بھی سعید اجمل پاکستانیوں میں سب سے اوپر نمبر آٹھ پر ہیں ۔ٹاپ پوزیشن نیوزی لینڈ کےٹرننٹ بولٹ نے حاصل کر لی ہے۔
آسٹریلینز نے ہوم گراونڈز پر بھارتیوں کی خوب مار لگائی،پانچ میں سے چار میچز جیتے،ساتھ ہی رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی مزید مستحکم کر لی۔عالمی چیمپین کے 128 پوائنٹس ہو چکے ہیں،یعنی دو نمبر بھارت سے 15 پوائنٹس زیادہ۔رینکنگ میں جنوبی افریقا تیسرے،نیوزی لینڈ چوتھے نمبرپر ہےجبکہ پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے۔بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بھارت کے روہت شرما کیرئیر کے بہترین پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ابتدائی چار پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ،ڈی ویلیئرز پہلے،ویرات کوہلی دوسرے،ہاشم آملہ تیسرے اور ولیمسن چوتھے نمبر پر ہیں۔ٹاپ ٹین میں پاکستان کو کوئی بیٹسمین جگہ نہ بنا سکا ،بولرز میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نےپہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا وہ دو درجہ ترقی کے ساتھ پہلی پوزیشن پر پہنچ گئے ۔بنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک تیسرے نمبر پر ہیں،پاکستان کے سعید اجمل اب بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں ان کی آٹھویں پوزیشن ہے جبکہ محمد عرفان دسویں نمبر پر پہنچ گئے ۔