counter easy hit

امریکا کے فضائی حملے میں داعش کا وزیر مالیات اور دو اہم کمانڈر ہلاک

DaeshUSAAttackISISSyriaworld_12-11-2015_207008_l. [downloaded with 1stBrowser]

US air strike killed Iraq’s finance minister and commander

بغداد……..عراق میں امریکا کے فضائی حملے میں داعش کے وزیر مالیات سمیت تین اہم کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ رمادی شہر سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔امریکی فوج کے ترجمان کرنل ،Steve Warren، نے عراق کے دارالحکومت بغداد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ گزشتہ ماہ اتحادی فوج کے ایک فضائی حملے میں داعش کے وزیر مالیات ابو صالح اور اس کے دو معاونین ہلاک ہو گئے ۔معاونین کے نام ابو مریم اور ابو وقام ال تیونس ہیں ۔ یہ دونوں دہشت گرد داعش کے بھتہ خور نیٹ ورک کے مرکزی رہنما تھے اور تنظیم کے لیے رقم جمع کرتے تھے۔ ترجمان کے مطابق ان تینوں رہنماوں کی ہلاکت سے داعش کا مالیاتی انفراسٹرکچر تباہ ہو گیا ۔ادھر عراق میں داعش کے خلاف اتحادی فوج کے فضائی حملے جاری ہیں۔ اٹلی کے ایک جریدے نے اطالوی فضائیہ کی عراق میں ڈرون حملوں کی ویڈیو جاری کردی ۔ جس میں داعش کے ٹھکانوں اور اسلحہ لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ میگزین کے مطابق یہ حملے پانچ سے آٹھ اکتوبر کے درمیان کیے گئے۔ اُدھر عراق کے شہر رمادی سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لیے عراقی فوج کی پیش قدمی جاری ہے۔ عراقی سیکیورٹی فورسز نے شہر کے اہم علاقے التمیم کے بعد صوبہ انبار کے آپریشز کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔