counter easy hit

اردو میڈیم طالبہ سمینہ بیگم پالمورو یونیورسٹی ٹاپر

Samina Begum

Samina Begum

محبوب نگر : ڈاکٹر جی۔ یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی (خودمختار) کالج محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب پالمورو یونیورسٹی کے سالانہ امتحانات منعقدہ مارچ، اپریل 2015ء کے نتائج کا اعلان ہوا۔

جس میں ایم وی ایس گورنمنٹ ڈگری اینڈ پی جی کالج محبوب نگر اردو میڈیم بی اے (HEP) گروپ کی سمینہ بیگم ولد محمد رکن الدین متوطن(کلواکرتی) نے 85 %نشانات حاصل کرتے ہوئے پالمورو یونیورسٹی محبوب نگر کے سوشیل سائنس (آرٹس) کے شعبہ میںاولین مقام حاصل کیاہے۔ وہ ایک محنتی طالبہ ہے جنہوں نے مسلسل محنت و مشقت کے ساتھ شاندارکامیابی حاصل کی ہے۔

ان کی اس کامیابی پر کالج انتظامیہ ،پرنسپل ڈاکٹر جی یادگیری ،نائب پرنسپل محمد وزیر ،جے ،وینکٹیشورلو اکیڈیمک انچارج،محمد غوث صدر شعبہ سیاسیات ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل لیکچرار نظم ونسق عامہ، عارفہ جبین لیکچرار تاریخ، آفرین سلطانہ لیکچرار معاشیات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کے بہتر مسقبل کیلئے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ سال گذشتہ ایم وی ایس ڈگری کالج اردو میڈیم کی ہی طالبہ زرین کہکشاں نے 91 %حاصل کرتے ہوئے یونیورسٹی کی سطح پر ٹاپ کیا تھا۔اس سال بھی یونیورسٹی ٹاپر اردو میڈیم سے ہی رہا۔

Samina Begum

Samina Begum