yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورتپاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

بلا عنوان!

Yes 2 Webmaster November 23, 2015 1 min read
Taliban
Share this:
Cruel Leader
Cruel Leader

تحریر: حافظ محمد فیصل خالد
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک قصبہ میں ایک با اثر سردار رہتاتھا ۔ بے پناہ اثر و رسوخ کی وجہ سے اس سردار نے عالاقہ میں اپنا تسلط قائم کر رکھا تھا اور اسی بناء پر اس قصبہ کے مکینوں کا جینا محال کیا ہوا تھا۔ جب دل کرتا، اور جسکو دل کراتا، سزا دیتا اور بعد میں اپنی طرف سے من گھڑت کہانیاں بنا کر عوام الناس کو مطمئن کرنے کی کامیاب مگر در حقیقت ناکام کوشش کرتا۔

چناچہ ایک وقت ایسا آیا کہ قصبے کے سب مکینوں نے سردار کے اس غاصبانہ رویے سے تنگ آکر یہ فیصلہ کیا کہ وہ سردار کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کریں گے۔ اب جب سردار نے حسبِ معمول علاقہ مکینوں پر ظلم و ستم ڈھانے کا ارادہ کیا تو اس مرتبہ عوام نے سردار کے اس فعل کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی بلکہ متحدہو کر سردار کا مقابلہ کیا۔جس کے نتیجے سرادرکا کچھ نقصان بھی ہوا۔ اس واقعہ کے بعد سرادر نے اپنے ہم پلہ لوگوں کی ایک میٹنگ بلائی اور اپنا مئوقف پیش کیا۔ محفل میں موجود تمام شرکاء نے سردارکا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔جس کے بعداس قصبہ کے رہائشیوںکی شامت آگئی اور بلا تفریق سب کو خمیازہ بھگتا پڑا۔

یہی حال آج کل ہماری نامنہاد مہذب اقوام کا ہے۔ تہذیب کا لبادہ اوڑے یہ درندے خود جسکو چاہیں، جیسے چاہیں ماریں الزام لگائیں پابدیاں لگائیں ، انکو کوئی پوچھنے والا نہیں۔یہ جہاں چاہیں ، جسکو چاہیں دہشتگرد کا لیبل لگا کر سزا دے دیں انکے لئے سب جائز ہے۔ یہ خود انسانیت کے تحفظ کے نام پر انسانی اقدار کی دھجیاں اڑا دیں وہ جائز مگر کسی دوسرے سے کسی جانور کی حق تلفی بھی ہوجائے تو وہ گناہِ کبیرا ٹھرا دیا جائے۔

Taliban
Taliban

پہلے انہوں نے ان شدت پسند گروہوں کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کی جسکی سب سے بڑی مثال افغان طالبان ہیں جو کہ تہذیب کا لبادہ اوڑے ان درندوں کیلئے محترم ہ مکرم تھے کیوونکہ اس وقت ان مہذب جانوروں کو روس کے خلاف ان شدت پسندوں کی ضرورت تھی۔اور جب ضرورت پوری ہوگئی تو یہی لوگ دہشتگرد کہلائے۔ اور ان دہشتدردوں کے خلاف جنگ میں لاکھوںکی تعداد میں عوام مارے گئے ۔

اب یہی مہذب لوگ داعش اور اس جیسی شدت پسند تنظیموں کی معاونت کرتے رہے ہیں اور تا حال کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب دنیا کو دکھانے کیلئے اپنے ان سہولت کاروں کے خلاف شدت پسندی کے خاتمے کے نام پرکئے جانے والے آپریشن میں جانوروں کی طرح انسانوں کا قتلِ عام کر رہے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

جب یہ لوگ انہی شدت پسندوں کو فنڈنگ کریں تو اس وقت سب جائز مگر جب ان متعلقہ مفاداد پورے ہوجائیں تو یہی دوست پھر دشمن بن جاتے ہیں؟۔ خود یہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزدا ظہارِ رائے سے تعبیر کریں اور ڈنکے کی چوٹ پر اسکی اشاعت بھی کریں تو ٹھیک مگر جب اس فعل ابلیس کا ردِ عمل آئے تو پھر انسانی حقوق کو خاطر خواہ رکھنے کا واویلا۔ خودیہ شام، مصر، افغانستان ، عراق، فلسطین اور پاکستان میں کھلے عام دہشتگردی کریں اور سرِ عام لوگوں کا قتلِ عام کریں تو سب جائز اور جب اپنے چند افراد مارے جائیں تو انسانیت یاد آجاتی ہے۔ کیاانکے نزدیک یہ ہے انسانیت کا معیار ہے؟ کیا انسانیت محض یورپ اور بالخصوص سفید فام لوگوں سے شروع ہو کر انہی پہ ختم ہو جاتی ہے؟

Hypocritical
Hypocritical

یہ وہ چند بنیادی نقطے ہیں جو ان مہذب لوگوں کو شاید سمجھ نہیں آتے اور اگر آتے تو وہ انکو کسی خاطرلانا مناسب نہیں سمجھتے ۔اور یہی وہ منافقانہ رویہ ہے جو انسانیت کے یہ نامور ٹھیکیدار عرصہ دراز سے اپنائے ہوئے ہیں۔ اور اب بھی اگر انکی یہی روش رہی تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دنیا کا امن و امان تباہ کرنے میں ان کا بنیادی کردار ہو گا۔اور انکا حال بھی پھر اس سردار والا ہوگا جو ساری عمر کمزوروں پر ظلم کرتا رہا اور جب اپنی باری آئی تو ایک وار بھی نہ سہ سکا (جسکی حالیہ مثال پیرس حملے ہیں)۔

آخر میںمیںکہتا چلوںکہ میں دنیا کے ہر کونے میں ہونے والی شدن پسندی اور دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتا ہوںاور فرانس میںمارے جانے والے افرادسے پہلے میں ان لوگوں کیلئے اظہارِ افسوس کرتا ہوں جو پاکستان، افغانستان، عراق، چام، فلسطین کشمیر و دیگر جگہوں پر بلا جرم و جواز مارے گئے۔

Hafiz Mohammad Faisal Khalid
Hafiz Mohammad Faisal Khalid

تحریر: حافظ محمد فیصل خالد

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Aulia e Allah
Previous Post اولیاء اﷲ
Next Post ملک کی تعمیر میں اردو زبان کا حصہ
Urdu

Related Posts

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

پاکستان اور مصر کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی مشاورت

August 16, 2026
آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.