counter easy hit

نامور صحافی فہد حسین نےاین اے :53 سے قبل پی ٹی آئی قیادت کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور: نامور صحافی فہد حسین نےاین اے: 53 سے قبل پی ٹی آئی قیادت کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ این اے 53 ان کا اپنا حلقہ ہے۔

انہوں نے حلقے کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی پقزیشن واضح کی ہے ۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 53 سے شاہد خاقان عباسی اور عمران خان مد مقابل ہیں ۔ اس سے قبل اسلام آباد کے حلقوں میں دو سیٹیں ہوتی تھیں لیکن نئی حلقہ بندیوں کے بعد صورتحال یکسر مختلف ہے ۔ نئی حلقہ بندیوں کے بعد اسلام آبد کے 3 حلقے ہیں ۔ یہ علاقہ اسلام آباد کے اربن حلقوں میں سے ہے ۔ اگر گزشتہ الیکشن کی روشنی میں دیکھا جائے تو وہاں پی ٹی آئی کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے۔ گزشتہ الیکشن میں جاوید ہاشمی نے اسی حلقے سے 70 ہزار ووٹوں کی واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ۔ جوکہ پارٹی ووٹ تھا ۔ جاوید ہاشمی کے بعد اسد عمر نے اس حلقے سے الیکشن میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی ۔ لیکن موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی چیئرمین الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں تو اس فیصلہ سے پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر ہو گئی ہے ۔