counter easy hit

پنجاب یونیورسٹی کے قریب سے ایک ڈاکو واردات کر تے ہوئے گرفتار

لاہور: پنجاب یونیورسٹی ہیلے کالج کے پاس سے ایک ڈاکو واردات کر تے ہوئے گرفتار، ڈاکو نے ایم کام کی سٹوڈنٹ ارم ثناء بنت ثنائاللہ کے پاس آ کر پہلے ایک ہوائی فائر کیا پھراس کا موبائل چھین کر فرار ہونے لگا تو نہر پر ڈیوٹی کرنے والے افتخار گجر نامی ٹریفک وارڈن نے اپنی جان پر کھیل کر اس کو دبوچ لیا ۔ ڈاکو نے ٹریفک وارڈن کو اپنی طرف آتا دیکھ کر سیدھا فائر کیا مگر گولی چلنے کی بجائے معجزاتی طور پر پسٹل کے چیمبر میں پھنس گئی جس سے ٹریفک وارڈن محفوظ رہا، بعد ازاں اس سے پسٹل 30 بمعہ 10 گولیاں اور ہنڈا موٹر سائیکل cd 70نمبری 4469 اپنی تحویل میں لے کر ڈولفن سکواڈ کو کال کر کے ان کے حوالے کر دیا۔، عمران ولد ممتاز نامی ڈاکو نے بتایا کہ وہ فیصل آباد کا رہائشی ہے ،اسے مسلم ٹاؤن پولیس کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔