counter easy hit

شہزادہ ہیری کی منگیتر کا ملکہ الزبتھ کے لیے انوکھا تحفہ

برطانیہ میں شاہی خاندان کے رسم و رواج میں انوکھے پن نے قدم رکھ دیا ہے اور وہ بھی ایک ایسی شخصیت کی جانب سے جو ابھی اس خاندان کا حصّہ بننے کے راستے پر موجود ہے۔

Unique gift of Prince Herry fiancee to Queen Elizabethڈیلی میل سمیت برطانوی اخبارات کے مطابق برطانوی شہزادے ہیری کی منگیتر امریکی خاتون فن کار میگن میرکل نے برطانوی ملکہ الزبتھ کو تحفے کے طور پر ایک گانے والا “ہیمسٹر” (چُوہا) کھلونا پیش کیا جس پر ملکہ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئیں۔

ملکہ الزبتھ نے 36 سالہ سانولی سلونی میگن کے تحفے کو سراہا اور کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ یہ میرے کتوں کے لیے ایک اچھا ساتھی ثابت ہو گا- یاد رہے کہ شاہی خاندان سال گرہ کے موقع پر عادتا ایک دوسرے کے لیے غیر روایتی اور کم قیمت تحائف خریدتا ہے۔

اس لیے کہ خاندان کے تمام ہی افراد کے پاس قیمتی اشیاء موجود ہیں اور انہیں اس نوعیت کی اشیاء کی مزید ضرورت نہیں۔