counter easy hit

بوڑھی خواتین کیلئے لمحوں میں جوان بننا اب ممکن

آذر بائیجان کے انرگاکی شیف کے ہاتھ میں وہ کمال ہے کہ 80 سال کی خاتون کو 40 سال کا دکھا سکتے ہیں

Being young now for old women is possible in the momentsخواتین اپنی عمر سے کم دکھائی دینے کے لیے بہت سے جتن کرتی ہیں جن میں سے ایک میک اپ بھی ہے جو بڑی حد تک انہیں جوان اور پرکشش نظر آنے میں مدد فراہم کرتا ہے تاہم اب میک اپ کے ماہر نے عمر رسیدہ خواتین کو ان کی عمر سے نصف دکھانے کا بیڑہ اٹھایا ہے اور وہ اس میں حیرت انگیز طور پر کامیاب بھی رہے ہیں۔ آذربائیجان کے 32 سالہ انر اگاکی شیف 80 سالہ خاتون کو 40 سال کا دکھانے کی غیرمعمولی صلاحیت رکھتے ہیں میک اپ کے بعد جب خواتین خود کو آئینے میں دیکھتی ہیں تو انہیں یقین نہیں آتا کہ یہ ان کا اپنا چہرہ ہے۔

انر ایک بڑے میک اپ اسٹوڈیو کے مالک ہیں جو اپنے صارفین کو خوب سے خوب تر بنانے کی کوشش کرتا رہتا ہے تاہم وہ ایک کام کے زیادہ ماہر ہیں یعنی بوڑھی خواتین کو جوان بناسکتے ہیں۔

آنکھوں کے گرد حلقے، جھریاں اور عمر رسیدگی کے نشانات مٹانے میں انہیں خاص امتیاز حاصل ہے اس طرح وہ بوڑھی خواتین کو خوبرو اور جوان بنا رہے ہیں۔

خبر میں انر اگاکی شیف کے چند بہترین میک اپ آپ کے لیے پیش کیے جارہے ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد آپ بھی ان کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکیں گے۔