counter easy hit

پاکستان کی تاریخ کا انوکھا کیس : پنچایت کا دو لیڈی ڈاکٹر بہنوں کا زبردستی رشتہ کرانے کی کوشش ۔۔۔۔ نتیجہ کیا نکلا ؟ یہ خبر ملاحظہ کیجیے

روجھان(ویب ڈیسک) دو ڈاکٹر بہنوں کے رشتوں کا تنازع کا ڈراپ سین مخالف، فریق پنچائتی فیصلے سے دستبردار ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق روجھان میں پنچائتی فیصلے کا ڈراپ سین، پولیس نے دونوں فریقین میں صلح کرا دی۔ جاگن مزاری کے بھائیوں نے پنچائتی فیصلے سمیت رشتوں اور زمین سے دستبردار ہو گئے۔
باوثوق ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی ایس پی روجھان آصف رشید نے دونوں فریقین کو انکوائری کیلئے طلب کیا تھا مخالف فریق تمام معاملے سے پیچھے ہٹ گئے۔ ڈی ایس پی روجھان آصف رشید نے دونوں فریقین سے تحریری صلح نامہ پر دستخط کرا لیے، صلح نامے کی کاپی ڈی پی او راجن پور کو دے دی گئی۔ واضح رہے کہ روجھان میں پنچائتی فیصلے کے ذریعے دو ڈاکٹر بہنوں (ر) اور (رش ) کے وٹہ سٹہ کے رشتے کے بدلے زمین کیلئے لڑکیوں کے والد جاگن مزاری پر دبائو ڈالا جارہا تھا۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد آئی جی پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پروین رحمان کو قتل کر دیا گیا اور کیس ابھی بھی چل رہا ہے، وکلا کو بھی معاشرے میں اچھے لوگوں کا احساس ہونا چاہیے۔ منگل کو سندھ ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو پروین رحمان قتل کیس میں ملزمان کی درخواست کی سماعت کے بجائے کیس جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے۔لیگل برانچ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کیس میں 29 گواہ میں سے 19کے بیانات ریکارڈ ہوئے ہیں جب کہ پولیس حکام نے کہا کہ گواہان کو نوٹس پہنچا دیئے اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ پروین رحمان کو قتل کر دیا گیا اور کیس ابھی بھی چل رہا ہے، وکلا کو بھی معاشرے میں اچھے لوگوں کا احساس ہونا چاہیے۔واضح رہے کہ اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 کو کراچی میں بنارس پل پر عبداللہ کالج کے قریب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔